گورنمنٹ دارالعلوم چترال میں تقریب تکمیل حفظ القرآن کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

چترال (ارشاد اللہ شادؔ) 18اکتوبر بروز بدھ گورنمنٹ دارالعلوم شاہی مسجد چترال میں تقریب تکمیل حفظ القرآن زیر صدارت شیخ الحدیث و صدر گورنمنٹ دارالعلوم چترال مولانا حبیب اللہ منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کی طرف سے ADOضیاء الرحمن اور ADOقاضی شریف احمد نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ جامعہ ہذا کے اساتذہ کرام، طلباء، اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ اسٹیج کی ذمہ داری جامعہ ہذا کے استاد مولانا حیدر زمان کو سونپی گئی تھی۔ اس محفل کو تلاوت کلام الہی سے منور کرنے کی سعادت جامعہ کے طالبعلم ساجد الرحمن نے حاصل کی۔ تلاوت کلام پاک کے بعدحضور ؐکی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے معروف نعت خواں و اسٹاف دارالعلوم چترال قاری حنیف اللہ دربار رسالت مآب ؐ میں نعت پیش کرکے حاضرین کے دل و دماغ میں عشق رسولؐ پھیر دیا۔ اس کے بعد حافظ منیب الرحمان ولد میر گلاب شاہ سکنہ کیسو دروش نے قرآن مجید تکمیل کردی، اور آخری سبق شرکاء محفل کی موجودگی میں صدر گورنمنٹ دارالعلوم چترال مولانا حبیب اللہ کو سنایا۔اس کے بعد شیخ الحدیث و صدر گورنمنٹ دارالعلوم چترال مولانا حبیب اللہ نے قرآن اور حافظ قرآن کی اہمیت و فضیلت کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے حفظ القرآن مجید کی تکمیل کرنے والے طالبعلم منیب الرحمان کے والد میر گلاب شاہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ بڑے ہی خوش نصیب ہیں کہ آپ نے اپنے بیٹے کو قرآن کی تعلیم دی۔مولانا نے کہا کہ آئے روز معاشرے میں بچوں کی تربیت و اصلاح ہر والدین کی اولین ذمہ داری ہے۔ ہمیں اس معاشرے کو صحت مند بنانے کیلئے اس قول کو اہمیت دیکر ایک بچے کو آنے والے کل کا ایک بہترین انسان بناناہوگا تاکہ وہ ایک اچھا او ر سمجھدار انسان بن سکے۔ بچے مستقبل کا سرمایہ ہے، اسلئے یہ بات نہایت ہی اہم ہے کہ ان کی پرورش کیلئے اچھے ادارے کا انتخاب جہاں اسلامی دینی نظم وضبط کی پہلوؤں کو سیکھ لیں۔ ماحول دینی ہو تو اسکا اثر بچے کی ذہن کو متاثر کرتا ہے ورنہ عموماََ نئی نسل اپنے مذہب اور دین سے کوسوں دور نظر آرہی ہے۔ بچوں کی بہترین مستقبل کا ضامن یہی دینی مدارس ہے۔ انہوں نے قرآن مجید کو امت مسلمہ کی بقاء اور نجات کا واحد ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے طلباء او ر شرکاء محفل کو نصیحت کی کہ قرآن پاک اور سنت نبوی ؐ کے مطابق اپنی زندگی گزاریں، قرآن پاک کے معانی و مطالب سمجھیں، اور اس پر غور و تدبر کریں یہی دونوں جہانوں کی فلاح ہے۔ پروگرام کے آخر میں ڈسٹرکٹ مفتی مولانا جمیل اللہ نے اجتماعی دعا کے ساتھ محفل کا اختتام کیا۔