چترال (نمائندہ چترال میل) اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشو اہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کی گزشتہ ماہ چترال آمد کے موقع پر متنازعہ مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر شدید عوامی رد عمل کے پیش نظر تشکیل کردہ جائنٹ انکوائری ٹیم نے کئی ہفتوں پر محیط کاروائی کے بعد منگل کے دن حتمی سفارشات پیش کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملکی سطح کے جید علمائے کرام کی اراء کی روشنی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ مواد سے توہین رسالت کا ارتکاب نہیں ہوا ہے اور یہ کہ غیر ذمہ دارانہ مواد سوشل میڈیا میں اپ لوڈ کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف سائبر کرائمز کی روک تھام کے لئے قانون کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ جائنٹ انکوائری ٹیم کی اجلاس کے بعد مقامی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر منصور امان نے کہاکہ ضلع ناظم، حساس اداروں،چترال پولیس، ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں، علمائے کرام اور اسماعیلی کونسل کے ذمہ داروں پر مشتمل اس ٹیم نے مستقبل میں ضلعے کے اندر فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے بھی متعدد فیصلے کئے جن میں مذہبی ہم آہنگی کونسل کا قیام، آئندہ کے لئے سوشل میڈیا کی غلط استعمال پر موثر کنٹرول رکھنے کے لئے ضلعے میں سائبر کرائم سیل قائم کرنے کے فیصلے شامل ہیں جبکہ یہ بھی متفقہ طور پرفیصلہ ہوا کہ ملک میں توہین رسالت کے خلاف موثر قانون کی موجودگی میں کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ توہین رسالت کی کسی مبینہ واقعے کے خلاف قانون کو ہاتھ میں لے۔ان کاکہنا تھا کہ ہم آہنگی کونسل کا قیام ایک اہم پیش رفت ہے جوکہ سوشل میڈیا کی صحیح استعمال سے متعلق سمت کو درست کرے گی۔ اس موقع پر ضلع ناظم مغفرت شاہ، ایم پی اے سید سردار حسین شاہ کے علاوہ نائب ضلع ناظم مولانا عبدالشکور، مولانا جمشید احمد، مولانا حسین احمد، بریگیڈیر (ریٹائرڈ) خوش محمد خان، محمد افضل، سید احمد خان، محمد حکیم ایڈوکیٹ، عالم زیب ایڈوکیٹ، ایڈیشنل ڈی۔ سی منہاس الدین،انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی قاضی فیصل سعید، ایس ڈی پی او ایون ظفر احمد خان اور دوسرے موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات