(چترال میل رپورٹ)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اپنے وعدوں کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر شعبہ زندگی میں کثیر المقاصد منصوبے شروع کیئے ہیں جو حقیقی اور نظر آنے والی ترقی کے محرک بنیں گے۔ جماعت اسلامی نے صوبائی حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے قومی ترقی اور اصلاح عوام کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سی عوام کا اعتماد ہم پر بڑھ رہا ہے اور جماعت اسلامی سے ہم ہنگی کی بدولت ہمارے کافلے میں شامل ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیر پائیں کے علاقے تالاش بانڈگئی اورکس محمد آباد میں جماعت اسلامی کے مختلف شمولیتی جلسوں سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں حاجی شیر اعظم اور عبدالرحمان کے خاندانوں اور انکے دیگر دوست و احباب نے اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں باقاعدہ طور پر شمولیت کا اعلان کیا جلسوں میں جماعت اسلامی میں باقاعدہ طور پر شمولیت کا اعلان کیا جلسوں میں جماعت اسلامی کے مقامی امراء معززین علاقہ، کارکنان اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ ہم نے صوبائی حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے نہ صرف صوبے کی مجموعی تعمیر ترقی میں نمایا کردار ادا کیا ہے بلکہ متعدد قوانین کو پاس کرتے ہوئے اسلامی نقطہ نگاہ سے بھی معاشرے کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہماری حکومت نے آئمہ کرام کے لئے اعزازیہ منظور کرتے ہوئے ایسا کارنامہ سرانجام دیا ہے جس سے ہمارے آئمہ مساجد کی معاشی خوشحالی میں مدد ملے گی اور یہ انقلابی اقدام صرف ہمارے صوبے نے اٹھایا جس کی دیگر صوبوں میں نظیر نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ ان کی کوششوں سے دیر پائیں کے ہر علاقہ میں مواصلات و تعمیرات کے بیشتر چھوٹے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے اور خصوصی طور پر چکدرہ بائی پاس روڈ ضلع کے گیٹ وے پر چترال،باجوڑ،لوئر اور اپر دیر کے عوام کیلئے ایسا کار نامہ ہے جس کی بدولت ان علاقوں کو سفر کرنے والے لوگوں کو چکدرہ بازار میں بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے لمبی انتظار کرنے سے چھٹکارا ملے گا اور ٹریفک کی روانی اور مسافت کو کم کرنے میں یہ بائی پاس انتہائی کار آمد ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چکدرہ بائی پاس پر 50ملین روپے لاگت آئے گی جو علاقے کی مجموعی تعمیرو ترقی کا سبب بنے گا
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





