چترال (بشیرحسین آزاد)مورخہ 9جنوری کو آل ویلج ناظمین فورم ٹاؤن چترال کی ایک اہم میٹنگ زیر صدارت ناظم سجاد احمد خان منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹاؤن کے تمام ناظمین نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں بجلی کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی بحث ہوئی، چونکہ پشاور سے آنے والی بجلی کی موجودہ صورت حال نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے چترال کے عوام خاص کر ٹاؤن کے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں اور عوام کی تمام تر نگاہیں گولین گول 106میگاواٹ کی بجلی پر لگی ہوئی ہے جو حکومتی اعلان یعنی 20جنوری کے انتظار میں ہیں۔ ابھی سننے میں آرہا ہے کہ وزیر اعظم کے انتظار میں اس میں مزید تاخیر کر نے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ سراسر عوام کے ساتھ زیادتی ہے جس کو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ چترال ٹاؤن کیلئے گریڈ سٹیشن بالکل تیار ہے اور پاؤر ہاؤس بھی تیار ہے ٹنل میں پانی بھی بھرا گیا ہے ٹنل کی خرابی بھی دور کر دی گئی ہے اور تمام انتظامات پورے ہو گئے ہیں۔ اب اس میں مزید تاخیر بلا جواز ہے۔
ویلیج ناظمین فورم نے حکومت سے یہ مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ 20جنوری کو ہر حالت میں ٹاؤن چترال کو گولین گول سے بجلی دی جائے جس کیلئے تمام تر انتظامات پورے ہو گئے ہیں۔ اور اس کے بعد جلد از جلد آپر چترال اور دروش کو بھی بجلی دینے کے انتظامات کئے جائیں بصورت دیگر اس ناانصافی کے خلاف 23جنوری کو ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ کیا جائے گا اور دھرنا دیا جائے گا اور شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی ہو گا۔ جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا انتظامیہ پر ہو گی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات