محکمہ بلدیات، انتخابا ت و دیہی ترقی خیبر پختونخواہ کے پراگرس آفیسرز کے 17خالی آسامیوں پر پروموشن کوٹہ کے تحت 17سپر وائزروں کو محکمانہ ترقیاتی کمیٹی میں ترقی دئے جانے کا فیصلہ

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)محکمہ بلدیات،انتخابات ودیہی ترقی خیبرپختونخوا کے ذیلی اداروں میں پراگرس آفیسر زکے 17 خالی آسامیوں پرپروموش کوٹہ کے تحت 17 سپروائزروں کو محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں ترقی دیئے جانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ یہ فیصلہ محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کے ایک اجلاس میں کیاگیا جس کی صدارت سیکرٹری بلدیات، انتخابات ودیہی ترقی خیبرپختونخوا سید جما ل الدین شاہ ن کی۔ اجلاس کے دیگر شرکاء میں سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،اسٹیبلشمنٹ وفنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں، ڈائریکٹر ل جنرل لوکل گورنمنٹ اوردیگر محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ کے تمام افسران واہلکاروں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ اپنے زیر سایہ محکموں میں سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنی بھر پور صلاحیتیں بروئے کارلائیں تاکہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے جاری کردہ احکامات کوعملی جامہ پہناتے ہوئے تمام اداروں میں سرکاری کام جلد از جلد بروقت نمٹایا جاسکے۔ اجلاس میں سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ جب ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے تو عوام کو خدمات مہیا کرنے والے محکموں کی کارکردگی خود بخود بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کے جائزحقوق ان کو دینے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے لہٰذا اس طرح ملازمین بھی اپنے فرائض تندہی اوریکسوئی کے ساتھ انجام دیتے ہوئے عوام کی خدمت کواولین درجہ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔