چترال (نما یندہ چترال میل) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کی طرف سے چترال شہر اور اطراف کے قصبات کی صفائی کے سلسلے میں غیر معمولی اقدامات جاری ہیں۔ اور وہ مقامات جو دو تین مہینے پہلے کچرے کے ڈھیر بنے نظر آتے تھے۔ آج صاف ستھرے ماحول میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ اور ماحولیاتی تبدیلی کی یہ مہم دن رات جاری ہے۔ ہفتے کے روز ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں کچرے کے ڈھیر کی صفائی کے موقع پر تحصیل میونسپل آفیسر قادر ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ کہ ٹی ایم اے کی کوشش ہے۔ کہ چترال کو ایک ماڈل شہر کے طور پر متعارف کیا جائے۔ اور اسی جذبے کے تحت ٹی ایم اے کا عملہ اور گاڑیاں ٹھوس کچروں کو ٹھکانے لگانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ اس موقع پر میڈیکل آفیسرڈاکٹر اسرار الدین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا۔ کہ شہر سے روزانہ دس ٹن کچرااُٹھایا جا رہا ہے۔ اور ہسپتال سے دس دنوں کے جمع شدہ 54مزدہ کچرے اُٹھائے گئے ہیں۔ اور مزید کئی ٹن کچرے کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہسپتال میں صفائی کے تمام کام ٹی ایم اے کر رہی ہے۔ حالانکہ ٹی ایم اے کا کام صرف جمع شدہ کچرا ااُٹھانے کا ہے۔ اس کے باوجود ٹی ایم اے اسٹاف اپنی ذمہ داریوں سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں۔ قادر ناصر نے کہا۔ کہ ریحانکوٹ کے مقام پر موجود بڑے کچرے کے ڈھیر کو بھی اُٹھایا گیا ہے۔ اور جنگ بازار میں ڈی سی آفس کے سامنے جمع کردہ کچرے بھی اُٹھائے جا رہے ہیں، تاہم کچھ مقامات گاڑیوں کی پہنچ سے دور ہونے کی وجہ سے صفائی کی راہ میں رکاوٹ آرہی ہے جن پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ موجودہ بلدیاتی نظام میں ویلج کونسلوں اور نائبر ہوڈ کونسلوں کے پاس صفائی فنڈ موجود ہے۔ لیکن وہ صفائی پر یہ فنڈ خرچ نہیں کر رہے۔ جس کی وجہ سے سارا بوجھ ٹی ایم اے پر آن پڑا ہے۔ بائی پاس روڈ پر ڈرین کی صفائی پر سٹاف کام کر رہے ہیں۔ جبکہ یہ مختصر وقت میں ہی بند ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال شہر کے کسی بھی جگہ اگر کچرا جمع کرکے ٹی ایم اے کو اطلاع دی جائے۔ تو اُس کو بلا تاخیر اُٹھایا جائے گا۔ انہوں نے چترال شہر اور اطراف کے مقامات میں صفائی مہم کو کامیاب بنا نے کیلئے عوام سے بھر پور تعاون کی اپیل کی۔ میڈیکل آفیسر ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر اسرار الدین نے کہا۔ کہ ہسپتال میں زہریلی ویسٹ کو سائنسی طریقوں سے جلایا جاتا ہے۔ جبکہ دیگر کچروں کو ٹھکانے لگانے کیلئے جمع کیا جا تا ہے۔ انہوں نے ٹی ایم اے کی طرف سے ہسپتال کی صفائی پر بھر پور توجہ دینے کی تعریف کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات