چترال(نما یندہ چترال میل) ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر نے کہا ہے کہ پولیو جیسی مہلک مرض کے خلاف جہاد میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جاسکتی جوکہ اپنی آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور اس فیصلہ کن مرحلے میں کسی بھی اہلکار یا افسر کی طرف سے غفلت کا ارتکاب ہونے کی صورت میں تنخواہ کی بندش کے ساتھ سخت تادیبی کاروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ اپنے دفتر میں پولیو کے خاتمے کے لئے ضلعی کمیٹی (ڈپیک) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کے لئے قومی ایام کے دوران ایسے خطوط پر انتظامات کئے جائیں کہ ایک فیصد ٹارگٹ بھی ضائع نہ ہوجائے اور نہ فیلڈ اہلکاروں کو غلط ڈیٹا اور معلومات فراہم کرنے کا موقع مل جائے۔ انہوں نے ایر یا انچارجوں اور یونین کونسل مانیٹرنگ افسران کی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ان کی فعالیت سے ہی قومی مہمات کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے ان پر لازم کردیا کہ وہ مہمات کے دوران روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے علاقوں سے مہم کی تصویریں دفتری واٹس ایپ نمبر پر ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کے ساتھ شیئر کریں۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر رحمن افریدی اور ای پی آئی کے کوارڈینٹر ڈاکٹر فیاض رومی نے گزشتہ خصوصی قومی مہم (ایس این آئی ڈی) کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور نشاندہی کردہ کمزوریوں اور خامیوں کے ذمہ داراہلکاروں کے خلاف لئے گئے اقدامات اور آئندہ کے لئے ان خامیوں سے بچنے کے لئے اقدامات کا ذکر کیا۔ انہوں نے جنوری کے ماہ ہونے والے این آئی ڈی کے انتظامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور مختلف اقدامات کا ذکرکیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ افیسر فنانس حیات شاہ بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات