فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے یا الگ صوبہ بنانے کے انتظامرمیں ایف سی آر کے اختم کرنے کا مسئلہ لیٹ نہ کیاجائے۔ اس مسئلے پر اگر ریفرنڈم کرانا ہو توپورے کے پی کے میں اس بات پر ریفرنڈم کردیا جائے کہ کی فاٹا کو الگ صوبہ بنایا جائے یا ضم کیاجئاے یا کے پی پے کو دوصوووں میں تقسیم کیا جائے۔ ریفرنڈم کے تین سوالات:
۱۔ فاٹا کو کے پی کے میں ضم کیاجائے۔
۲۔ الگ صوبہ بنایا جائے
۳۔ کے پی کے جعرافیائی قدرتی تقسیم کے مطابق دو صوبے بنایا جائے۔
دو صوبے کیوں؟
اگر فاٹا اسی نقشے کے مطابق الگ صوبہ بنایا گیا تو اس کا مرکز جہاں بھی ہوگا بلوچستان سے دیر تک کا دوہزار کلومیٹر دوشور گزار علاقہ انتظامی طور پرکنٹرول کر نا ممکن نہ ہوگا۔ اس لئے کے کے پی کے اور فاٹا کے تمام بانشدون کو جعرافائی حقائق کے مطابق دو صوبے بنانا ہی اس کے بانشسندونکے تعمیر اور ترقی انٹامیہ بہتر اوعر تعلیم وصھت اور انصاف کے حصول کے لئے مناسب ہوگا،۔
نقشہ:
کوہاٹ ٹنل سے شمالی وزیر ستان اور جنوبی وزیرستان تک الگ صوبہ جس کا مرکز بنوں یا ڈیرہ اسماعیل خان اور کرم ایجنسی کے کوہاٹ ٹنل سے پشاور کی طرف کے تمام علاقے خیبر ایجنسی، مہمند ایجنسی، باجوڑ ا یجنسی اور ملاکنڈ ایجنسی کو کے پی کے کا حصہ بنایا جائے۔
اس کام کو دھرنوں کے ذریعے حل کرانے کی کوشش کرنے کی بجائے پی پی پی، پی ایم ایل این اور پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور جے یو آئی اپنے 2018کے الیکشن میں جانے سے پہلے اپنے انتخابی منشور میں فاٹا کے متعلق اپنی اپنی پالیسی واضح کرکے الیکشن میں حصہ لیں اور 2018ء کے الیکشن میں قومی اور صوبائی حکومت جس سیاسی پارٹی کا بنے وہ پوری سنجیدگی سے اس مسئلے کو فاٹا کے عوام کی مرضی اور ریفرنڈم کے نتائج کے مطا بق حل کرلے۔ جلدبازی کے فیصلے ملک کو نقصان پہنچانے کے متراد ف ہوں گے۔ ایف سی آر کا خاتمہ اورموجودہ عدالتی سہولیات، تعلیمی مراکز اور صحت کے موجودہ سہولیات میں فاٹا کے عوام کو سہولیات دوگنی کرکے دے دی جائیں اور کیمپ کورٹس کے ذریعے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے سنگل اور فل بینچ کے وزٹس کو سہولیات اور مراعات کے ساتھ شروع کیا جائے۔ تاکہ افغانستان میں قابض امریکہ اور بھارت ان قبائلی علاقوں کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ کرسکیں۔ ایف سی آر کے خاتمے سے ہی قبائلی علاقے پاکستان کا آئینی دستوری حصہ ہوجائیں گے۔ ہمارے نادان دوستوں کی قومی اسمبلی میں ہرزہ سرائیوں کا جواب بھی ہوگااور فاٹا کے عوام کے آئینی حقوق کے بحالی کی طرف پہلا مثبت قدم ہوگا۔
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



