چترال (محکم الدین ) تحریک انصاف کے رہنما عبداللطیف اور آفتاب ایم طاہر نے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے۔ کہ چترال کے بعض سیاسی حلقے صوبائی حکومت اور پیڈو کے خلاف پروپگنڈا کرکے چترال کے لوگوں کو ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ گولین پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد اپر چترال کو بجلی فراہم کرنے کیلئے پیسکو اور پیڈو کے مابین معامالت طے پا جائیں گے، جس کے بعد بجلی کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔ اس سلسلے میں 28دسمبر کو پیسکو اور پیڈو حکام کے درمیان اجلاس چترال میں منعقد ہوگی۔ جس میں تما م معامات طے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ بعض عناصر اس کو ہوا دے کر صوبائی حکومت اور پیڈو کے خلاف گمراہ کُن افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ عبد اللطیف نے کہا۔ کہ پینتیس سالوں سے چترال پر حکومت کرنے والوں کو ایک میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی توفیق نہیں ہوئی۔ جبکہ تحریک انصاف کی حکومت اب تک 600میگاواٹ سے زائد بجلی کے منصوبوں کی منظوری دے چکی ہے۔ اور ایک ہزار میگاواٹ کے مزید منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ ریشن پاور ہاؤس کی تعمیر نو کے حوالے سے بھی بنیادی کام سر انجام دیے جا چکے ہیں۔ کنسلٹنٹ کی تعیناتی عمل میں آچکی ہے۔ عملی کام بھی بہت جلد شروع کیا جائے گا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





