چترال (محکم الدین) جمیعت العلماء اسلام چترال نے چترال کی صوبائی اسمبلی کی ایک سیٹ کے خاتمے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے پُر زور مطالبہ کیا ہے۔ کہ اس سیٹ کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے۔ گذشتہ روز جمیعت العلماء اسلام چترال کے امیر قاری عبدالرحمن قریشی کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا۔ جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری مولا نا عبدالشکور، قاری وزیر احمد، مفتی شفیق احمد، (ر) صوبیدار میجر عبدالصمد و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں چترال کی موجودہ سیاسی حالات کا جائزہ لیا گیا۔ اور اس امر کا اظہار کیا گیا۔ کہ چترال دو اضلاع میں تقسیم ہو چکا ہے اور چار تحصیلیں بن چکی ہیں۔ اس لئے آبادی کو پیش نظر رکھ کر سیٹوں کی تقسیم چترالی عوام سے بڑی زیادتی ہے۔ پاکستان میں کہیں بھی دو اضلاع کیلئے ایک صوبائی سیٹ نہیں ہے۔ لہذا چترالی عوام کے ساتھ یہ انتہائی زیادتی ہو گی۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہم اس فیصلے کو چترال کو پتھر کے زمانے میں لے جانے کی سازش سمجھتے ہیں۔ اس لئے الیکشن کمیشن اور تمام قومی پارٹیز چترال کو استثنی دے کر دو صوبائی سیٹوں کو بحال رکھیں۔ جے یو آئی اس حوالے سے عنقریب لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





