موڑکھو(جمشید احمد)گولین گول بجلی سے چترال کو بجلی دینے کے سلسلے میں موڑکھو عمائیدین اور زعماء کا ایک غیر سیاسی ہنگامی اجلاس مجید ہاوس ژیلی وریجون میں منعقد ہوا جس کی صدارت سابق ڈی ای او محکمہ تعلیم مکرم شاہ نے کی۔اجلاس میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد شر کت کی۔ اجلاس مولانا کریم اللہ کی تلاوت کلام پاک سے شروغ ہوا۔ مقرریں نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ 2015 کے تباہ کن سیلاب سے چترال کا پورا علاقہ متاثر ہوا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ بر باد ہوئے سب ڈویثرن مستوج کے 20 ہزارسے زائد صارفین کو بجلی فراہم کر نے والے ریشن بجلی گھر مکمل طور پر تباہ ہوابجلی صارفین اورعوام تین سال تک بجلی جیسے نعمت سے محروم رہا۔ مقرریں نے کہا کہ گولن گول بجلی سے چترال کو بجلی دینے کی خوشخبری سے اپر چترال کے تاریکی میں ڈوبے ہوئے عوام میں روشنی کی امید پیدا ہورہی ہے اور بجلی گھر کا افتتاح وزیر اغظم پاکستان عنقریب خود کر رہا ہے لیکن مختلف زرائع سے معلوم ہو تا ہے کہ اپر چترال کو بدستور بجلی سے محروم رکھا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر بجلی سے متاثرہ علاقہ اپر چترال کو بجلی سے محروم رکھکر بجلی کی افتتاح کر نے کی کوشیش کی گئی تو اس علاقے کے عوام یہ اقدام کبھی اور کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے اپنی بنیادی حق کے لیے ضرور تحریک چلائیں گے اور عواتین بچوں سمیت سڑکوں پر نکل ائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔مقرریں میں انسپکٹر محمد سلام، حمید جلال، نا ظم مولاناجاوید حسیں،سابق چیرمن حاجی حسین شاہ، سابق ناظم میرزہ عالم، ظفر حسین شاہ، صوبیدار میجرمحمد ایوب،مبارک حسین، حاجی عبدالکبیر،شہزادہ منظور الملک، منیجرظہیرالدیں، سابق انسپکٹر رحمت الاغظم، سابق ڈی ایس پی محمد ولی شاہ، پرنسپل سمیع الحق، مولانا خیر اللہ،محمد علی شاہ، افسر جان، امین اللہ دیگر نے خطاب کیا مقرریں میں شہزادہ منظور الملک نے اپر چترال کو بجلی دینے کے سلسلے میں ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں کے موقف اور کوشیشوں سے حاضریں کو اگاہ کیا انہوں نے کہا کہ ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں نے کہا ہے کہ گولن گول بجلی سے اپر چترال کو بھی بجلی دی جارہی ہے جس کے لیے کوشش جاری ہے۔ اس کے علاوہ موقع پر چار وسی چیر من،ناظم نائیب ناظم اور کونسلرزپر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو مسائل حکام بالا تک پہنچا کر مسائل کا حل نکالیں گے کے علاوہ علاقے کی دوسرے مسائل کے حل کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر چترال کو علاقے کا دورہ کر نے اور کھلی کچہری کا بھی مطالبہ کیا اخر میں صدرے محفل سابق ڈی ای او محکمہ تعلیم مکرم شاہ کی صدارتی خطاب اور اخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات