پشاور (نما یندہ چترال میل)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور عوامی مفاد میں 23افسران کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ کھیل محمد طارق (ایس جی۔ بی ایس۔19) کو تبدیل کر کے ان کو محکمہ کھیل کا سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے اسی طرح ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان کیپٹن (ر) میاں عادل اقبال (پی اے ایس۔بی ایس۔19) کی بحیثیت پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو محکمہ اعلیٰ تعلیم، ڈپٹی کمشنر دیر پایان عطا ء الرحمان (پی سی ایس۔ ای جی۔ بی ایس۔19) کی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ محنت، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ محنت مسز روبین حیدر بخاری (پی ایم ایس۔بی ایس۔19) کی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری (ایچ آر ڈی ونگ) اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، ڈائریکٹر صنعت خیبر پختونخوا کیپٹن (ر) سرمد سلیم اکرم (پی اے ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر دیر پایان، اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر نعمان افضل آفریدی (پی اے ایس۔ بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان، سٹیلمنٹ آفیسر مانسہرہ فضل محمد (پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ایڈیشنل کمشنر ڈی آئی خان، سیکرٹری ٹو کمشنر ڈی آئی خان منصور قیصر (پی ایم ایس۔ بی ایس۔ 18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ محنت، اسٹٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند حمید اللہ (پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت سیکرٹری ٹو کمشنر ڈی آئی خان، اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر شاہ فہد (پی اے ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈائریکٹر صنعت خیبر پختونخوا، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ رشید خان (پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی خدمات مزید تعیناتی کیلئے خیبر پختونخوا پبلک پراکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی صوابدید پر رکھی گئی ہے، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ محنت امان اللہ (پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر /ڈی ایس، ایس ٹی آئی، ڈپٹی ڈائریکٹر /ڈی ایس، ایس ٹی آئی ریاض حسین خٹک (پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،جبکہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ مسماۃ شاہانہ بی بی (پی اے ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ، سیکشن آفیسر محکمہ صنعت حضرت علی(پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ماحولیات، سیکشن آفیسر محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نیک محمد (پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ، ڈائریکٹر (ایڈمن) گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ایبٹ آباد خالد خان (پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ڈائریکٹر (بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی) جی ڈی اے ایبٹ آباد خواجہ فہیم سجاد (پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈائریکٹر (ایڈمن) جی ڈی اے ایبٹ آباد، ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ محمد صالح (پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈی ایم او، آئی ایم یو پراجیکٹ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم، ڈی ایم او، آئی ایم یو پراجیکٹ ای اینڈ ایس ای ڈیپارٹمنٹ طارق محمود (پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی ڈپوٹیشن بنیاد پر بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ امور نوجوانان و کھیل، پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے بابر خان (بی ایس۔18 کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ) کی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ کھیل، ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خالق داد (پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت سیکرٹری II بورڈ آف ریونیو اور اسسٹنٹ ٹو کمشنر (ریونیو /جی اے) ایبٹ آباد محمد ارشاد (پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کو تبدیل کر کے ان کی تعیناتی بحیثیت ڈائریکٹر (بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی) جی ڈی اے ایبٹ آباد کی گئی ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کیا گیا۔
پشاور (نما یندہ چترال میل)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ تعلیم کے اعلی افسران نے شرکت کی۔محمد اعظم خان نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ سماجی اور معاشرتی اخلاقیات پر مبنی مضامین کو اگلے تعلیمی سال سے نصاب میں شامل کیا۔انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ محکمہ تعلیم کی35اخلاقیات پر مبنی مضامین کا خلاصہ تیار کیا جائے۔چیف سیکرٹری نے تمام سکولوں کے پرنسپل کو ایک ماہ کے اندراندراخلاقی مضامین پرباقاعدگی سے لیکچردینے کے احکامات دئیے۔انہوں نے مزیدکہاکہ تعلیم،صحت،صفائی ستھرائی،خواتین،بچوں،بزرگوں، اساتذہ کا احترام،ماحولیات اور روزمرہ تمدن پر مبنی اخلاقیات شامل کئے جائیں۔