(چترال میل رپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ حکومت نے نہ صرف تقریباً37ہزار اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیا بلکہ ان کو مستقل کر کے انکا دیرینہ مطالبہ بھی پورا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان اساتذہ کی مستقلی سے خیبر پختونخوامیں میرٹ کی بالا دستی کی نئی مثال قائم ہوئی ہے۔وہ شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام انگلش مائیکرو سکالر شپ پروگرام کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر مہر تاج روغانی اور شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے بھی خطاب کیا۔محمد عاطف خان نے کہا کہ این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی شدہ اساتذہ اور آئی ٹی اساتذہ کی مستقلی کی منظوری کابینہ نے دی ہے جبکہ یہاں سے منظوری کے بعد یہ بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے پیش نظر حکومت مزید17ہزار اساتذہ بھی عنقریب میرٹ پر بھرتی کرے گی جن کے اشتہارات شائع ہو چکے ہیں۔ان نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ میں تقریباً5ہزار خواتین اساتذہ ہیں جبکہ ہر نئے بننے والے پرائمری سکول میں خواتین اساتذہ بھرتی کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اساتذہ کی ٹریننگ پر بھی56 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے جس میں صوبائی حکومت کو برٹش کونسل کی خدمات حاصل ہیں جبکہ حکومت نے تعلیم عام کرنے کی غرض سے گرلز کیڈٹ کالج مردان کی بنیاد رکھی ہے جہاں پر کراچی اور ملک کے دوسرے بڑے شہروں بشمول چھوٹے اور پسماندہ علاقوں کی لڑکیاں معیاری تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔اسی طرح ایکو ل فاطمہ الفھری کالج مردان بھی ایک انقلابی قدم ہے جس پر حکومت32کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے۔یہ ادارہ87کنال رقبے پر محیط ہے جس میں لڑکیوں کیلئے ہاسٹل کی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔محمد عاطف خان نے کہا کہ کوہاٹ اور صوابی میں محکمہ تعلیم نے ایک پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت پرائمری سکول بطور مڈل سکول سیکنڈشفٹ میں کام کرتا ہے اور وہ علاقے جہاں مڈل سکول نہ ہوں پرائمری سکولوں سے مڈل سکول کے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔صوبائی وزیر نے طلبہ پر زور دیاکہ وہ اچھی اور معیاری تعلیم حاصل کر کے ملک اور قوم کا نام روشن کرنے میں اپناکردار اداکریں اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کریں۔خواتین کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ خواتین تعلیم کے حصول میں زیادہ سے زیادہ دلچسپی لیں کیونکہ ایک تعلیم یافتہ خاتون پورے خاندان کو تعلیم یافتہ بناتی ہے۔آج کل لوگوں میں تعلیم کے بارے میں آگاہی بہت بڑھ گئی ہے اور میں جہاں کہیں بھی جاتا ہوں زیادہ تر مطالبات لڑکیوں کے سکولوں کی تعمیر کے حوالے سے آتے ہیں جو اس بات کا غماز ہے کہ خیبر پختونخوا میں لڑکیوں کی تعلیم روز بروز بڑھ رہی ہے اور حکومت بھی ان کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے خصوصاً نئے بننے والے سکولوں میں 70فیصد خواتین اور30فیصد سکول لڑکوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔محمد عاطف خان نے سکالر شپ ٹریننگ کے کامیاب انعقاد پر برٹش کونسل،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ اور انسٹرکٹرز کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ پروگرام اسی طرح چلتا رہے گااور اس میں مزید اضافہ بھی ہوگا۔ تقریب کے اختتام پر محمد عاطف خان نے کامیاب طلباء اور ٹیچرزمیں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات