چترال ( نمایندہ چترال میل) ایون کی ادبی تنظیم انجمن شمع فروزان کے زیر انتظام طرحی اور غیر طرحی مشاعرہ قاضی فضل ہادی کے دولت خانے پر گذشتہ روز منعقد ہوا، جس میں معروف سماجی کارکن اور چترال کے سنیئر شاعر وادیب عنایت اللہ اسیرصدر محفل اور صحافی محکم الدین مہمان خصوصی تھے۔ محفل مشاعرے میں صدر انجمن شمع فروزان رحمت آیاز فراق ؔجنرل سیکرٹری لیکچرر صفی اللہ آصفی کے علاوہ ایون کے مقامی و کیسو سے مہمان شعرا اور بڑی تعداد میں ادب سے محبت رکھنے والوں نے شرکت کی۔ مشاعرے کی پہلی نشست طرحی رہی۔ جس میں شعرا نے طرح مصرعہ “ہردی خوشان اوشوئے ہنیسے نکی ” کی زمین پر انتہائی بلند خیالات سے مزین اپنے کلام پیش کئے۔ اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ بعد آزان غیر طرحی مشاعرے کی نشست میں بھی ان ہی شعرا نے اپنے کلام سے محفل لوٹ لی۔ بعض شعرا سے تین بار کلام پیش کرنے کی فرمائش بھی کی گئی۔ محفل مشاعرے کی نظامت کے فرائض صفی اللہ آصفی نے انجام دی اور حسب روایت اپنا کلام آغاز میں پیش کیا۔ ؔجس کے بعد بالترتیب صدر انجمن رحمت آیاز فراق ؔ، احمد نبی بقاؔ، شمس العارفین عارف ؔ، عبدالصمد صابرؔ، عبادالرحمن عبیرؔ، محمد حنیف رضاؔ، شیر حسین ساغرؔ اور نواب خان آرزوؔ نے کلام پیش کئے۔ اور حاضرین نے دل کھول کر اُنہیں داد ی۔ اس موقع پر صدر محفل عنایت اللہ اسیر نے مشاعرے پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے ایون کی سرزمین میں نوجوان شعرا کے خیالات کو انتہائی قابل تعریف قرار دیا۔ اور کہا۔ کہ ایون کے شعرا میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ صرف اظہار خیال کیلئے ادبی محافل سجانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ خیر کے پہلو وں کو فروغ دینا اور الفاظ کی بناوٹ سب سے بڑی شاعری ہے۔ جو نوجوانوں کی شاعری میں بدرجہ اتم موجود ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا۔ کہ وہ اپنی شاعری میں نیچر کو فوکس کریں اور اپنے خیالات کو شعر کے سانچے میں ڈال کر لوگوں کو ماحول کے تحفظ کے سلسلے میں آگہی دیں۔ سابق صدر عبد الصمد صابر نے کہا۔ کہ ادب سے وابستہ افراد میں صرف شعرگوئی ہی کا نہیں۔ بلکہ ڈرامہ نگاری، نثر نگاری اور ہر صنف میں ان کی صلاحیتیں تعریف کے قابل ہیں۔ حال ہی میں خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے ایسے فنکاروں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔ تو اُن کی قابلیت کی تعریف کئے بغیر اُن سے نہ رہا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ انجمن شمع فروزان کسی بھی ادبی انجمن کا متوازی نہیں ہے۔ اور نہ ہم اس پر یقین رکھتے ہیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی محکم الدین نے اس بات پر زور دیا۔ کہ ایون کی ادبی انجمنوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ ادب کی ترویج و فروغ کیلئے زیادہ مضبوط اور فعال کارلردگی کا مظاہرہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا۔ کہ سابقہ کی طرح ضلعی سطح پر محفل مشاعرہ کرکے تاریخ کو دہرانے ضرورت ہے۔ اور اس سلسلے میں دونوں انجمنوں کی نشست بھی ہونی چاہیے۔ بعد آزان کے پی کلچر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے شعرا کو سرٹیفیکیٹ دیے گئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات