چترال (محکم الدین) گود لینے کے لئے سادہ لوح والدین سے نومولود بچہ لے جانے کی کوشش رشتے داروں نے ناکام بنا دی ، جبکہ والد بچے کو لے جانے کے غم میں بیہوش ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد ابوظہبی کے رہائشی مبینہ بے اولاد جوڑے نے چترال میں اپنے ایک عزیز کی مدد سے چترال شہر کے مقام سینگور کے رہائشی مالک شاہ کے نو مولود بچے کو اپنے ہمراہ باہر لے جانے کی کوشش کی۔ تاہم عین وقت پر مالک شاہ کے بھائیوں اور رشتے داروں نے یہ کو شش ناکام بنادی۔ اور نومولود بچہ والدین کو واپس لوٹا دیا۔ بچے کا والد صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہے۔ جسے بیہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے آئی سی یو میں داخل کرکے علاج کیا جا رہا ہے۔ مالک شاہ کے بھائی کے مطابق سینگور ہی کے ایک رہائشی نے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے جوڑے کے کہنے پر مالک شاہ کو اس بات کا لالچ دے کر راضی کر لیا تھا۔ کہ آیندہ بچہ ہونے کی صورت میں وہ گود لینے کیلئے اُنہیں دیں گے۔ جس کی وہ پرورش کریں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ بات اتنی آگے بڑھی تھی۔ کہ گذشتہ دنوں بچے کی پیدائش سے پہلے بچے کو گود لینے والی خاتون سیالکوٹ سے چترال آئی۔ اور بچے کی پیدائش ہسپتال میں ہونے کے بعد اُسے لے جانے کی تیاری کر رہی تھی۔ کہ اس کی خبر ہمیں ملی۔ جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں تھی۔ اور ہم نے خاتون کو بچہ لے جانے سے روک دیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ والدین کو اپنے بچے کی جُدائی کا اتنا صدمہ تھا۔ کہ والد پر اس سانحے کی وجہ سے غشی طاری ہوگئی۔ اور اُسے ہسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر چترال عمران نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ کہ بچے کا یہ معاملہ گو کہ دونوں خاندانوں کی رضامندی کے تحت ہو رہی تھی۔ تاہم اس کو روکا گیا ہے۔ اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ عدالت کے ذریعے قانون کے مطابق بچے کو سرپرستی ملے۔ تاہم یہ والدین پر ہی منحصر ہے۔ کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مالک شاہ کے نو مولود بچے کے علاوہ چھ بیٹے ہیں۔ اوروہ ایک غریب آدمی ہے۔ جس کی محنت مزدوری پر گزارہ ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات