چترال (نمائندہ چترال میل) تور کہو کے عمائدین ایس پی (ر) محمد سید خان لال، وقاص احمد ایڈوکیٹ، محمد نواب ایڈوکیٹ، جمشید احمد، محمد ایوب، میر کمال الدین اور عصمت اللہ نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک، چیف سیکرٹری سے پُر زور مطالبہ کیا ہے۔ کہ موڑ کہو اور تور کہو کے سفری مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر کاغلشٹ میں تعمیر کیا جائے۔ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب رتے ہوئے انہوں نے کہا۔ کہ قائد تحریک انصاف عمران خان، وزیر اعلی پرویز خٹک کی طرف سے اپر چترال ضلع کا اعلان انتہائی خوش آیند ہے۔ جس کیلئے تورکہو کے عوام اُن کا اور شہزادہ سکندرالملک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ لیکن تحصیل ہیڈ کوارٹر موڑکہومیں تعمیر ہونے سے تورکہو کے لوگوں کو مزید سفر کی مشکلات برداشت کرنے پڑیں گے۔ اس لئے دونوں علاقوں کے عوام کے بہتر مفاد میں ہیڈ کوارٹر کیلئے کاغلشٹ سب سے مناسب جگہ ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ وافر مقدار میں سرکاری زمین موجود ہے۔ جو کہ آیندہ کی تعمیری ضروریات کیلئے کام آئے گا۔ اور زمین کے سلسلے میں آیندہ بھی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے تورکہو کے وارڈوں کی نئی حلقہ بندیوں پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ اور کہا۔ کہ افسوس کا مقام ہے۔ کہ حلقہ بندیاں قائم کرنے کے دوران مقامی ذمہ دار افراد سے نہیں پوچھا گیا۔ اب نئی حلقہ بندیاں غیر بمناسب محل وقوع کے ساتھ قائم کی گئی ہیں۔ جو انتخابی امور کی انجام دہی کے دوران مسائل پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ضرورت اس بات کی تھی۔ کہ ضلع کے اعلان سے پہلے اس پر ہوم ورک کیا جاتا۔ اور تورکہو کے لوگوں کے تحفظات دور کئے جاتے۔ جو کہ نہیں کئے گئے۔ انہوں نے فوری طور پر حلقہ بندیوں کو درست کرنے اور تحصیل ہیڈ کوارٹر کاغلشٹ میں قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اور کہا۔ کہ متعلقہ سٹیشن کی تعمیر تک ایس ڈی پی او آفس کو بونی میں ہی رکھا جائے۔ تاکہ لوگوں کو آسانی ہو۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات