چترال (نما یندہ چترال میل) ڈائرکٹر انٹی کرپشن خیبر پختونخوا اور اسسٹنٹ ڈائرکٹر کی خصوصی ہدایت پر رشوت ستانی اور بدعنوانی کے خلاف مہم تیز کرتے ہوئے انٹی کرپشن سرکل چترال کے سرکل افیسر محمد یعقوب خان نے محکمہ خوراک کے دو اہلکاروں اور محکمہ ریونیو کے ایک اہلکار کے خلاف انکوائری مکمل کرنے کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی۔ روزنامہ چترال میل ڈاٹ کام کو تفصیلات بتاتے ہوئے سرکل افیسر نے بتایاکہ محکمہ خورا ک کے فوڈ گرین سپروائزر عبدالجلیل ساکن بمبوریت چترال کو ایک کروڑ 12لاکھ روپے اور اسی محکمے کے عثمان خان ساکن مردان کو 35لاکھ روپے کے خرد برد میں ملوث ہونے کے ٹھوش شواہد اور ثبوت ملنے پر گرفتار کرلئے گئے۔ انہوں نے بتایاکہ ضلع بونیر کی رہائشی یاسر علی کو بوگس سرٹیفیکیٹ اور دستاویز کی بنیاد پر بحثیت پٹواری ملازمت حاصل کرنے پر گرفتار کرلیا گیا جس نے ابھی تک حکومتی خزانے سے 19لاکھ روپے بطور تنخواہ وصول کرچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان ملزموں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج عنقریب کیا جائے گا جبکہ کئی ایک مزید ملزمان کے خلاف انکوائری آخری مراحل میں ہیں جن کی گرفتاریاں بھی بہت جلد عمل میں آئی گی۔ محمد یعقوب خان نے کہا کہ کرپشن کے خلاف محکمے کی کاروائیاں بغیر کسی رو رعایت کے جار ی ہیں اور کرپشن میں ملوث سرکاری اہلکاروں کو ان کے انجام تک پہنچاکر دوسروں کے لئے سامان عبرت بنائے جائیں گے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





