چترال (نما یندہ چترال میل)نیٹ ورک آف ڈیزاسٹرمینجمنٹ پریکٹیشنرز(NDMP)کے زیراہتمام یوایس ایڈسمال گرانٹ اینڈایمبیسڈرفنڈپرگرام (USAID-SGAFP)کے مالی تعاون سے چترال کے سرکاری سکولوں میں انتظام آفات کی تیاری سے متعلق جاری پراجیکٹ کی اختتامی تقریب گذشتہ روزچترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہوئی۔جس کے مہمان خصوصی ڈی ڈی او محکمہ تعلیم چترال ممتازوردگ تھے اس موقع پرپی ڈی ایم اے اورمحکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ کے نمائندے سمیت محکمہ تعلیم چترال زنانہ چترال کے افسران، فیمل ایس ڈی او زنانہ چترال غزالہ انجم سول ڈیفنس کے انچارج شمشیر خان اقوام متحدہ اورغیرسرکاری اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر(NDMP)کے پراجیکٹ منیجرشفیع اللہ نے چترال کے یونین کونسل ون،ٹواورتھری کے 34مردانہ،زنانہ پرائمری اورمڈل سکولوں میں کی جانے والی تین مرحلوں پرمشتمل ٹریننگ کورسسز،تربیتی کتابچوں کی تیاری اورسکولوں کی سطح پربنائی جانے والی انتظام آفات کے منصوبوں کے متعلق شرکاء کوایک جامع پریزنٹیشن دی۔مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچے ہماراقیمتی اثاثہ ہیں ان کے لئے مخصوص تعلیمی ماحول فراہم کرناہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے (NDMP)کے اس اقدام کوسراہاکہ انہوں نے بچوں کے ساتھ اساتذہ اورپی ٹی سی ممبران کے لئے بھی تربیتی کورسسزکرائے جس سے بچوں،اساتذہ اورگاؤں کے متعلقہ افرادمیں سکول کی سطح پرآفات سے بچاؤکی آگاہی پیداہوگئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ تعلیم چترال کے ڈی ڈی او ممتاز ورد گ نے اپنے خطاب میں متعین کردہ سکولوں کی سطح پرانتظام آفات کے اقدامات کوحوصلہ افزاء قراردیااوراس قسم کے پراجیکٹ کادائرہ کارچترال کے تمام سکولوں تک پہنچانے پرزوردیا۔انہوں نے USAIDاورNDMPکاشکریہ اداکیا۔آخرمیں شفیع اللہ نے NDMPکی طرف سے مہمانوں کی تقریب میں دلچسپی اورتعاون کاشکریہ اداکیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات