چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کے تمام چوبیس یونین کونسلوں میں چار روزہ این آئی ڈی مہم شروع ہوگئی جس ٍمیں 68ہزار 850کم عمر بچوں کو پولیو قطرے اور وٹامن اے کیپسول کھلائے جائیں گے۔ جمعہ کے روز ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر نورالاسلام اور یونیسیف پروگرام ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن افیسر ڈاکٹر انعام اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر ارشاد احمد نے ایک ایک بچے کو پولیو قطرے اور وٹامن کیپسول کھلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔اس موقع پر ڈاکٹر نورالاسلام نے کہاکہ این آئی ڈی مہم کو سوفیصد کامیابی سے ہمکنار کرکے سوفیصد ٹارگٹ تک پہنچنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور فیلڈ اسٹاف کی طرف سے معمولی درجے پر کوتاہی کو بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام اسٹاف کو مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے متعین ڈیوٹی کے علاقوں میں نہ صرف ٹارگٹ تک پہنچنے کی کوشش کریں بلکہ مہم کے آخر میں دوبارہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے علاقے میں ایک بچہ بھی کسی وجہ سے پولیو کے قطرے اور وٹامن کیپسول سے نہ رہ گئے ہوں۔ڈاکٹر ارشاد احمدنے بتایاکہ مہم کے لئے 399موبائل ٹیم، 15ٹرانزٹ ٹیم ا ور 35فکسڈ مقامات پر ٹیمیں دستیاب کئے گئے ہیں جبکہ مانیٹرنگ کے لئے 105ایریا انچارج اور ہر یونین کونسل میں ایک یو سی ایم اوز مقرر کئے گئے ہیں۔ کم عمر کے بچوں اور بچیوں کے لئے وٹامن اے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر گلزار احمد نے کہاکہ یہ مدافعتی نظام کی بہتری، جلد کی صحت، جسمانی نشونما، نظام ہائے تنفس اور انہظام کی درستگی کے لئے ناگزیر ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے قائمقام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیض الاعظم، کوارڈینیٹر فیملی ہیلتھ پروگرام ڈاکٹر رحمت امان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





