چترال(رپورٹ شہریار بیگ) آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹاٹ (AKAH) چترال کے زیر اہتمام چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں یونین کونسل شیشی کوہ اور یونین کونسل شغور کے سرکاری 13 زنانہ،مردانہ سکولوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کو سکول سیفٹی پروگرام کے حوالے سے 6روزہ تربیت دی گئی۔جس میں شرکاء کو قدرتی آفات سے بچاؤ کے تدابیر بتائے گئے۔اختتامی تقریب کے موقع پر AKAHکے ریجینل پروگرام منیجر محمد اکرم مہمان خصوصی تھے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بچوں کے تحفظ کے لئے ہر وہ قدم اُٹھانی ہے جو اُن کے لئے ضروری ہے سکول سیفٹی پروگرام اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔اُنہوں نے محکمہ تعلیم چترال کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے بہتریں صلاحیتوں کے مالک اساتذہ کو منتخب کرکے تربیت کے لئے بھیجا جو آگے چل کر سکول سیفٹی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ایمر جنسی منجمنٹ کے سربراہ سلمان الدین نے 6روزہ ٹریننگ کے اعراض و مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ لوگ ہم سے بہت زیادہ توقعات رکھتے ہیں اس تربیتی پروگرام کا مقصد ہی یہی ہے کہ ہم اُن کے توقعات کو مد نظر رکھیں۔قدرتی آفات کے موقع پر اس قسم کے ٹریننگ سکولوں،گھروں اور دفاتر کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ ٹریننگ کے شریکSDEOمحمد عزنوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات آنے سے قبل،دوران اور بعد میں بحالی کے حوالے سے اقدامات پر ہمیں تربیت دی گئی ہے۔اور فرسٹ ایڈ کا عملی تربیت دیا گیا ہے تاکہ قدرتی آفات کے دوران لوگوں کے کام آسیں۔اخر میں ٹریننگ کے شرکاء میں سرٹفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔ RPOولی محمد،ناظرہ علی دورانی،بی بی نصرت اور محمد اسلم بیگ نے چھ روزہ تربیتی پروگرام میں سکول سیفٹی پر شرکاء کو ٹریننگ دی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات