چترال (نمائندہ چترال میل) پشاور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2022ء کے کیمسٹری کے سبجیکٹ کے امیدواروں نے پیپر مارکنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمود خان، وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے پرزور مطالبہ کیا ہیکہ اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے دوبارہ مارکنگ کا اہتمام کیا جائے۔ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں شامل ہونے والے متعدد امیدواروں کے والدیں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ان کے بچوں اور بچیوں کو کیمسٹری کے پارٹ ون اور ٹو دونوں پیپرز انتہائی تسلی بخش اور اپنی جائزہ کے مطابق سوفیصد درست حل کرنے کے باوجود نہایت کم نمبرز دے دئیے گئے ہیں جو کہ ان کے ساتھ ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سائنسی اور ٹیکنالوجی کے دور میں ناقص مارکنگ کی کوئی گنجائش نہیں جبکہ طلباء وطالبات کا ایک دوسرے کے ساتھ مسابقت نہایت سنسنی خیز نوعیت کا ہوتا ہے جس میں دو امیدواروں کے درمیان بعض اوقات ایک چوتھائی نمبرکا فرق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں نصف درجن سے زائد امتحانی بورڈز ہیں جن میں مارکنگ کے معیار میں یکسانیت کا ہونا ناگزیر ہے ورنہ سخت مارکنگ والے بورڈز کے امیدوار مقابلے میں پیچھے رہ جائیں گے اور پشاور بورڈ میں کیمسٹری کے مایوس کن نتائج سے اس قدیم ترین بورڈ کے امیدوار اس سال شدیدمتاثر ہورہے ہیں اور ایسی بات سے ان میں احساس محرومی بڑھ جاتی ہے اور یہ ان کی شخصیت پر بھی منفی اثر ڈال دیتی ہے۔کیمسٹری کے امتحان میں شامل ایک امیدوار کے والد کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا گزشتہ سال فرسٹ ائر میں تھیوری پارٹ میں 90.7 فیصد نمبر اور مجموعی طور پر 89فیصد حاصل کیا تھا لیکن اس سال پارٹ ٹو میں انہیں 47فیصد مارکس ملے ہیں جس سے ان کو مجموعی طور پر نقصان لاحق ہوا اور اے ون گریڈ سے محروم یوگئے۔ والدین نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیمسٹری کی ناقص مارکنگ سے کئی اسٹوڈنٹس فیل بھی ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں ان کا قیمتی تعلیمی سال بھی ضائع ہوگئی اور یہی بات کمزور اعصاب کے مالک طلباء وطالبات کو خودکشی پر مجبور کر دیتی ہے
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





