چترال (نمائندہ چترال میل) اسامہ شہید سائنس نمائش گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول کے ہال میں منعقد ہواجس میں گورنمنٹ گرلز کالج چترال، ایف سی پی ایس، گورنمنٹ ہائی سکول چمرکن، بروز، بمبوریت، کوغذی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موڑ دہ، گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول فارگرلز دنین اور گورنمنٹ سینٹنیل ماڈل سکول کے طلباء وطالبات نے اپنے سائنس ماڈل اور تخلیقات کے ساتھ انتہائی جوش وخروش سے شرکت کی۔نمائش میں سائنس کے تمام شعبوں فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، ریاضی، کمپیوٹر سائنس اور ماحولیات پر طلباء وطالبات نے مختلف آئیڈیاز کو ماڈل کے ذریعے پیش کیا تھا جبکہ طالبات نے خطاطی کے بھی بہت ہی عمدہ نمونے بھی نمائش میں پیش کئے۔ نمائش میں سارا دن طا لب علموں، اساتذہ اور تعلیم کے شعبے سے دلچسپی رکھنے والوں کا تانتا باندھا رہاجس کا اہتمام اسامہ شہید اکیڈیمی نے کیا تھا۔نمائش میں گورنمنٹ گرلز کالج چترال ا ور ایف سی پی ایس کے سب سے ذیادہ اسٹال لگائے گئے تھے جبکہ گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول فارگرلز دنین اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موڑدہ کے طالبات نے ذیادہ تعداد میں اسٹال لگاکر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کررہے تھے۔اسٹالوں میں موجود طا لب علم بہت ہی خود اعتمادی اور ذہانت سے اپنے اپنے پراجیکٹوں کے بارے میں پوچھنے والوں کو بتاکر انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
چترال چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان اور چترال پریس کلب کے صدر ظہیرالدین نے نمائش کا دورہ کرکے ہر ایک اسٹال جاکر طلباء وطالبات سے ان کے ماڈلز کے بارے میں دریافت کیااور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر سرتاج احمد خان نے چترال میں طلباوطالبات میں موجود صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ کسی بھی طرح اور کسی بھی لحاظ سے ملک کے ترقی یافتہ شہروں میں بڑے بڑے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طالب علموں سے پیچھے نہیں ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو دیکھ کر چترال کا مستقبل نہایت درخشان نظر آتاہے۔ اکیڈیمی کے بورڈ آف ڈائرکٹر ز کے سیکرٹری اور اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے میڈیا کو بتایاکہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ہے جس میں مقامی سکولوں اورکالجوں کے طلباء وطالبات کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ نمائش کا احتتام اتوار کے روز دو پہر 12بجے تقریب تقسیم انعامات کے ساتھ ہوگی جس میں ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر مہمان خصوصی ہوں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات