پشاور(نمائندہ چترال میل) این اے ۲۳ چترال۔NA32 کیلئے جماعت اسلامی کے نامزد امید وار اورسابق ایم این اے مولانا عبد الاکبر چترالی نے دروش چترال میں پیش آنے والے آتش زدگی کے واقعہ پر نہایت غم و افسوس اور متأثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت بلا تاخیر متأثرین کی بھر پور مالی امداد کا اعلان کر ے تاکہ متأ ثرین کی حوصلہ افزائی ہو سکے انہوں نے کہا کہ ساٹھ(60) دکانوں اور کئی گھروں کا جل کر راکھ ہونا بہت ہی عظیم اور دلخراش واقعہ ہے ایسے واقعات کے رونما ہوتے ہی صوبائی حکومت کو خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے فورًا حرکت میں آنا چاہئے اور متأثرین آتشزدگی ا ور آفات کی مکمل بحالی اور آنسو پونچھنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانا حکومت کی بنیا دی ذمہ داری ہے محض اخباری بیانات جاری کر کے حکومت متأثرین کے زخموں پر نمک پا شی نہ کرے حکومت مکمل سماجی تحفظ کے اقدا مات اُٹھا کرمستقبل میں بھی ایسے حادثات کی روک تھام کا بند و بست کرے
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





