(چترال میل رپورٹ)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ڈومسائل کے آسان اور فوری اجراء پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے طلباء کو ملاکنڈ ماڈل کے تحت ان کے سکولوں میں ہی ڈومسائل فراہم کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کی طرف سے پی ایم آر یو کو موصول ایک مراسلے میں انہوں نے کہا کہ صوبے کے تاریخ میں پہلی بار طلباء کو ان کے سکول ہی میں ڈومیسائل فراہم کردئیے گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے ضلع ملاکنڈ کے ہر گرلز و ہائی سکول کے جماعت دہم کے 7600/-طلباء میں ڈومیسائل فارم تقسیم کئے گئے، پی ایم آر یو کے فراہ کردہ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ و دیگر انتظامیہ کے ا ہلکاروں نے چار ہزار طلباء کو ڈومیسائل سرٹفیکیٹس ان کے سکول ہی میں فراہم کر دئیے۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے کہا کہ ڈومیسائل پر اٹھنے والے تمام اخراجات ضلعی حکومت خود برداشت کر رہی ہے۔ مراسلے میں دئیے گئے تفصیلات کے مطابق جن طلباء کو ڈومیسائل سرٹیفیکٹیس نہیں ملے ان کو کچھ دنوں میں سکول مل جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جن سکولوں میں فارم بھر دئیے ہیں وہ ڈی ای اوز کے ذریعے ضلع انتظامیہ کے دفتر میں جمع کئے گئے اور ضلعی دائرہ کو پرائیویٹ سکولوں تک بڑا دیا جائے تاکہ سرکاری سکولوں کے طلباء کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سکولوں کے طلباء بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی بھی ہدایت کی کہ پرنسپلز کو ا س بات کی آزادی دی گئی ہے کہ وہ جن طلباء کی شناخت نہیں کر سکتے تو ان کے کیسز کو ویلج ناظم وغیرہ کو بھیج دیں۔ انہوں نے کہا تاکید کی ہے کہ اساتذہ طلباء کے ساتھ فارم بھرنے میں ان کی مدد کریں اور ان کو فارم بھر کا طریقہ کار سکھائے۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے کہا ہے کہ حکومت اس اقدام سے وہاں کے عوام خوش ہیں اور وہ حکومت کی اس قسم کے مثبت تبدیلیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے دیگر تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہیں کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلباء کو ملاکنڈ ماڈل کے تحت ان کے سکولوں میں ہی ڈومیسائل سرٹیفیکیٹس فراہم کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





