چترال (محکم الدین) دروش کے مقام وارڈپ میں دو افراد نے ایک ساتھ دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر خود کُشی کر لی۔ دروش پولیس کے مطابق خودکُشی کرنے والے لڑکے کا نا م انیس احمد ولد میرزہ محمد ساکن مولدہ چترال حال کورو ایون اور لڑکی کی شناخت مسماۃ (ف) دختر ظفرالدین ساکن جنجریت کے نام سے کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق خود کُشی کرنے سے پہلے گاوں کے لڑکوں اور اس جوڑے کا اپس میں جھگڑا ہوا۔ اور گاوں کے لڑکوں نے اُن کی موبائل چھین لی۔ جس پر لڑکی نے بہت منت سماجت کی تاہم موبائل واپس نہ کرنے پر لڑکی نے قریب ہی بہنے والی دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر خودکُشی کر لی۔ جس پر اُس کے ساتھی لڑکے سے بھی رہا نہ گیا۔ اور انہوں نے بھی یہی راستہ اختیار کیا۔ ذرائع کے مطابق مسماۃ (ف) کی منگنی ہو چکی تھی۔ جبکہ انیس احمد جو ایون میں اہنے ننہیال میں رہ کر ٹیلرنگ کا کام کرتا تھا۔ شادی نہیں ہوئی تھی ۔ پولیس کے مطابق خود کُشی کی جگہ پر ایک شناختی کارڈ ملی ہے۔ جو انیس احمد ولد میرزہ محمد کی ہے۔ پولیس نے اُس گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جس میں سوار ہو کر یہ جوڑا وارڈپ کے مقام پر پہنچے تھے ۔ دونوں کی لاشوں کی تلاش بھی جاری ہے
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





