چترا ل ( نمائندہ چترال میل )لوئر چترال میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ ۔سٹی پولیس چترال کا منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن
سٹی پولیس چترال کا منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن
ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین اور ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال SI منیرالملک کی سربراہی میں ASI صلاح الدین اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم حضرت ولی ولد شیر ولی سکنہ دمیل نسار کے قبضے سے 1012 گرام چرس جبکہ ایڈیشنل ایس-ایچ-او تھانہ سٹی چترال محمد ریاض نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم فرداد ملک ولد عبدالملک کے قبضے سے 1081 گرام چرس اور 6 لیٹر دیسی شراب (از قسم ٹارہ) برامد کئیں
دونوں ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کلو گرام سے زائد چرس اور 6 لیٹر دیسی شراب (از قسم ٹارہ) برامد
ملزمان گرفتار, مزید تفتیش جاری
لوئر چترال پولیس کا عزم, منشیات سے پاک لوئر چترال