چترال (نمائندہ چترال میل) چترال شہرکے ڈاک خانہ چوک میں کیپی چینو کے نام سے کانٹی نینٹل فوڈز کا اپنی نوعیت کا پہلا ریسٹوران کھل گئی جس میں پاکستانی، چینی، افغانی اور انگلش کھانے دستیاب ہوں گے۔ جمعرات کے روز ایک خصوصی تقریب میں ریسٹوران کا افتتاح چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان اور چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے کیا جس میں مغززین شہر، کاروباری طبقے اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں موجود تھے۔ ریسٹوران کے مالک الجاح میر جہاندار شاہ نے کہا ہے کہ چترال میں معیاری ریسٹوران کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی تھی جس کے پیش نظرانہوں نے اس ریسٹوران کو قائم کرکے چترال میں ایک نئی روایت قائم کررہے ہیں۔ اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان نے کہاکہ چترال سے باہر کاروباری حضرات اگر الحاج جہاندار شاہ کی تقلید کرتے ہوئے چترال واپس آکر ہوٹل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کریں تو ہم آنے والے مسابقتی دور میں باہر سے آنے والے سرمایہ کاروں کا مقابلہ کرسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ لواری ٹنل کی تکمیل اور سی پیک روٹ کے بعد چترال میں آنے والے وقتوں میں بہت ہی کھٹن مقابلہ پیش آئے گا جس کے لئے ابھی سے تیاری نہ ہو تو ہماری بقا کو بھی خطرہ لاحق ہوگا۔ سرتاج احمد خان نے کہاکہ چترال میں ہوٹل اور ریسٹوران کی انڈسٹری میں بہت ہی گنجائش موجود ہے کیونکہ مارکیٹ میں گزشتہ کئی سالوں سے وسعت آرہی ہے اور ہمارے سرمایہ کاروں کو اس شعبے کی طرف خصوصی توجہ دینا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات