چترال (نمائندہ چترال میل) گورنمنٹ ہائی سکول چترال (موجودہ سینٹینل ماڈل ہائی سکول) سے فارع ہونے والے سابق طالب علموں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سکول کے اولڈ بوائز ایسوسی ایشن میں رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شہزادہ تنویر الملک ایڈوکیٹ کی طرف سے جاری شدہ ایک پریس ریلیز میں چترال کی اس قدیم تریں درسگاہ سے فارغ التحصیل حضرات کو رجسٹریشن کے لئے ایسوسی ایشن کے صدر الحاج عیدالحسین سے ان کے شفاخانہ واقع شاہی بازار چترال سے رابطہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بہت جلد ہی مادر علمی کے سابق طالب علموں کا پروگرام منعقد کیاجائے گا جس میں سکول کے سابق طالب علموں کی بھولی بسری یادوں پر مبنی یادوں کی کتاب کی رونمائی کے علاوہ رنگارنگ آئٹم بھی پیش ہوں گے۔ پریس ریلیز کے مطابق اس سال کے اوائل میں ایسوسی ایشن کے سابق صدر امیر خان میر سے مشاورت کے بعد موجودہ کابینہ (صدر الحاج عیدالحسین، جنرل سیکرٹری شہزادہ تنویر الملک ایڈوکیٹ، ناصر احمد خان نائب صدر، محمد عرفان خزانچی اور ظہیرالدین سیکرٹری کوارڈینیشن پر مشتمل) نے کام شروع کردیا ہے جبکہ مشاورت کے لئے عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ، کرنل (ریٹائرڈ) سردار محمد خان، گل مراد خان حسرت (سابق ڈی۔ ای۔ او)، کرنل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر فضل رحیم پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ہے اور کھوارکے معروف ادیب وشاعر اور ماہر تعلیم مولانگاہ نگاہ کی خدمات بھی اس ایسوسی ایشن کو حاصل ہیں۔ رابطے کے لئے الحاج عیدالحسین فون نمبر زالحاج عیدالحسین03419037944اور 03015973682، شہزادہ تنویرالملک ایڈوکیٹ 03449700166اور محمد عرفان 03329926665۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





