(چترال میل رپورٹ)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 7177.075 ملین روپے لاگت کے 23 منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔ یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی زیرصدارت جمعرات کے روز منعقدہ ایک اجلاس میں دی گئی۔ جس میں اس کے اراکین اور انتظامی سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی ترقی کے لئے مجموعی طورپر 29 پراجیکٹس پر تفصیلی غوروخوص کے بعد 23 منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں بلدیات،صحت،کھیل (امورنوجوانان) ابتدائی وثانوی تعلیم، جنگلات،خوراک،داخلہ،قانون وانصاف،پانی،سڑکوں، شہری ترقی، عمارتوں اورڈی ڈبلیو ایس ایس کے شعبوں کے پراجیکٹس شامل تھے جبکہ 6 منصوبوں کو غیر موزوں ڈیزائن کی وجہ سے مؤخر کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق صحت کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں درجہ ”D” ہسپتال بریکوٹ کے لئے خریدی گئی آٹھ کنال اراضی کے سلسلے میں عدالت سے ڈگری شدہ رقم،جو مالکان اراضی کو ادا کی جائے گی۔ اور دیہی مرکز صحت (RHC) نظام پور ضلع نوشہرہ کی درجہ ”D” ہسپتال تک درجہ بلندی کے پراجیکٹس شامل ہیں۔ اسی طرح کھیل اورامور نوجوانان کے منظور کردہ منصوبوں میں ”یوتھ ڈیویلپمنٹ پیکج“ اور”سپورٹ ٹودی لیونگ ہیومن ٹریژر آف خیبرپختونخوا“, ابتدائی وثانوی تعلیم کے شعبے میں پی کے۔91 دیر بالامیں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بن پایان (GHSS) کے یہ پراجیکٹس جنگلات کے شعبے میں ”خیبرپختونخوا میں جنگلات کی تبدیلی کاپتہ لگانے کے لئے ریموٹ سنسنگ سلوشن“ کے پراجیکٹس،خوراک کے شعبے میں ”محکمہ خوراک کی خود کاری“،داخلہ کے شعبے میں ”ڈسٹرکٹ جیل صوابی کی تعمیر (دوسرامرحلہ)،محکمہ قانون اورانصاف کے شعبے میں ”جوڈیشنل کمپلیکس کی تعمیر“ اور ”جوڈیشنل کمپلیکس ہر ی پور میں لائرزشیڈ کی تعمیر،پانی کے شعبے میں ”چترال،صوابی،مردان،ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو،لکی مروت،ایبٹ آباد،ٹانک میں فیڈرل PSDP“ یہ پراجیکٹس اورایریگیشن انفراسٹرکچر بشمول ادیزئی اورضلع دیر پائین کے ملحقہ علاقوں میں ایف پی ڈبلیو چینلز،سڑکوں اور ٹیوب ویلز کی تعمیر اوربہتر بنانے،سڑکوں کے شعبے میں ”ضلع، صوابی میں بکہ لر تور ڈھیر، زکریا،صالح،ہریان صالح،جلبئی مین ڈھنڈ، فاروق بانڈہ، جہانگیرہ بالوہریان، صوابی انٹرچینج سروس ٹو شیر افضل شاہ بانڈہ بالو، صوابی یونیورسٹی،جلبئی تورڈھیر،لاہور،جناز گاہ،بیکہ شیخ، نبی، صوابی کی سڑکوں کی تعمیر اوربحالی اورشہری ترقی کے شعبے میں ”شملہ پارک ایبٹ آباد کی ترقی اوربہتر بنانے کے پراجیکٹس کی منظوریاں دی گئیں۔جبکہ عمارتوں کے شعبے میں ”لوئرکوہستان کیلئے ضلعی سیکرٹریٹ کے قیام، تباہ شدہ تحصیل بلڈنگ مانسہرہ /مین ڈی سیز آفس کی دوبارہ تعمیر“ ہری پور، شبقدر،چارسدہ اوربکاخیل بنوں کی تحصیل عمارتوں کی تعمیر، ڈی ڈبلیوں ایس ایس کے شعبے میں ضلع سوات کی یونین کونسل شواریوسی ارکوٹ،یوسی پیرکلے،یوسی پیرکلے، یوسی بارہ بانڈئی میں پانی کی فراہمی اورنکاسی آب کی سکیموں“ ضلع سوات میں ہی یوسی کو زہ بانڈئی،یوسی کانجو، یوسی ہزارہ،یوسی براباخیل اوریوسی کالاکلے میں پانی کی فراہمی اورنکاسی کی سکیموں، پی کے۔39 ضلع کوہاٹ میں جرمہ، شاہ پور سورگل، لاچی،سوڈھال، لاچی رورل،مندوری اور شکردرہ کی یونین کونسلزمیں پانی کی فراہمی کی سکیموں،پی کے۔46 ضلع ایبٹ آباد میں پانی کی فراہمی اور نکاسی کی سکیموں کی تعمیر“ ضلع نوشہرہ میں آئی ڈی پیز /مہاجرین سے متاثرہ علاقہ کے تحت یوسیز جلوزئی اور سپین خاک میں پانی کی فراہمی اورنکاسی کے سسٹم کے تعمیر، پی کے۔67 ڈی آئی خان میں یوسی کری شموزئی،گارا عیسی خان ،درابن،چوہدوان، موسیٰ زئی، مدی، ہتھلہ،لونی اورکلاچی میں ڈبلیو ایس ایس سکیموں جبکہ داخلہ کے شعبے میں ”ڈسٹرکٹ جیل ہنگو کی تعمیر،کے پراجیکٹس کی منظوریاں دی گئیں۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”موشگافیاں “
- ہومچترال پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا شاندار افتتاح کیک کاٹ کر کر دیا گیا، جس میں مختلف ٹیمیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوئیں
- ہوم*لوئر چترال پولیس کی جانب سے لیویز اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن لوئر چترال میں خصوصی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد
- مضامینچترال کی نمائندگی کا بحران: قید، خلا اور عوامی حقوق کا سوال۔۔بشیر حسین آزاد
- ہومانتقال پر ملال۔۔۔۔۔ استاد شمس الدین انتقال کر گئے
- ہومایک ماہ سے زائد عرصے تک عارضی طور پر ارندو چھوڑ کر دروش اور دیگر علاقوں میں قیام پذیر رہنے والے مقامی افراد بالآخر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔
- ہومسول آرمڈ فورس (CA F) کا آیون میں اجلاس، صاحب نادر ایڈوکیٹ مہمان خصوصی، سابق چیرمین جندولہ خان کو حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا، یو سی آیون کیلئے آرنریری کیپٹن زاہد حسین بلا مقابلہ چیرمین منتخب
- مضامینمنشیات کے خلاف اقدامات: وقتی حل یا مستقل حکمتِ عملی کی ضرورت؟۔۔۔بشیر حسین آزاد
- ہوملوئر چترال میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم اعظم کی قیادت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا
- مضامینچترال میں منی ایکسچینج سہولیات کی اشد ضرورت۔۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد



