محکمہ پیرول اینڈ پروبیشن خیبرپختونخوا نے اکتوبر 2017 میں صوبہ بھرمیں 249 مجرمان مختلف نوعیت کے مقدمات میں پروبیشن پررہا کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)محکمہ پیرول اینڈ پروبیشن جوکہ قیدیوں کی اصلاح میں اہم اورموثر کردار ادا کرتا ہے،نے ماہ اکتوبر 2017 میں مختلف عدالتوں سے 249 مجرمان جس میں 04 زنانہ 07 کمسن بچے بھی شامل ہیں کوJuvenile Justice System Ordinance 2000 کے تحت رہا کردیا ہے۔ اس وقت صوبہ بھر میں محکمہ کے زیر نگرانی 2966 مجرمان پروبیشن پر ہیں۔ جن میں 60 زنامہ 04 بچیاں اور 115 کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ 2787 پروبیشنرز پروبیشن پر ہیں اور پیرول پروبیشن آفیسر کے زیر نگرانی ہیں۔جس سے صوبہ خیبرپختونخوا کے خزانے کو ماہانہ لاکھوں روپے کی بچت ہوتی ہے۔ڈائریکٹر معلم جان ارمزئی کی خاص توجہ سے محکمہ کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے جس کی بدولت آئندہ ماہ میں پروبیشن پر رہا ہونے والے قیدیوں کی تعداد مزید بڑھ جائے گی اور سرکاری خزانہ کو خاطر خواہ بچت ہوگی۔