چترال (محکم الدین) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری و چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے چیرمین سرتاج احمد خان نے گذشتہ روز بونی میں اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کی چترال تشریف آوری کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کروئی جنالی بونی کے مقام پر ہز ہائنس کے دیدار کیلئے تعمیر ہونے والے دیدار گاہ دیکھا۔ جس میں نہایت زور شور سے کام جارہی ہے۔ انہوں نے عارضی کیمپ میں اسماعیلی کمیونٹی کے عمائدین پریذنٹ اسماعیلی لوکل کونسل امتیاز عالم، الواعظ سلطان نگاہ انجنیئر محسن اور دیگر سے ملاقات کی۔ اور منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کی چترال آمد نہ صرف اسماعیلی کمیونٹی کیلئے خوشی کی نویدہے۔ بلکہ تمام چترال کیلئے ایک خوشی کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (CCDN) اپنی طرف سے ہر قسم کا تعاون پیش کرتا ہے۔ اور خدمات انجام دے کر ہمیں مسرت ہوگی۔ سرتاج احمد خان نے کہا۔کہ ہز ہائنس کی آمد سے بڑے پیمانے پر کاروباری فوائد کے امکانات ہیں۔ اس لئے ان فوائد کو بھی ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیے۔ اور چترال چیمبر آف کامرس اس میں کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہز ہائی نس چترال کے مسائل سے بخوبی آگاہی رکھتے ہیں۔ اس لئے یہ امید رکھی جا سکتی ہے۔کہ اُن کی تشریف آوری سے علاقے میں تعمیر و ترقی کی مزید راہیں کُھل جائیں گی۔ سرتاج احمد خان نے ٹورزم کارپوریشن خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا۔کہ ہز ہائنس کے دیدار کیلئے پوری دُنیا سے آنے والے اُن کے پیرو کاروں کی رہنمائی کرنے اور اُن کو سہولیات دینے کیلئے خصوصی طور پر انتظامات کئے جائیں۔ تاکہ زائرین کو سفر اور رہائش میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پریزیڈنٹ اسماعیلی لوکل کونسل امتیاز عالم نے کہا۔ کہ اس قسم کے مواقع چترال میں بسنے والے کمیونٹیز کو قریب تر لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہز ہائنس کی آمد کا چترال کی سُنی کمیونٹی نے بھی خیر مقدم کیا ہے۔ خصوصا بونی کے سُنی علماء اور عمائدین نے انتظامات کی تیاری میں اپنے بھر پور تعاون پیش کرکے ہمیں حوصلہ اور محبت دی ہے۔ جس پر ہم اُن کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ انتظامات کیلئے پندرہ کمیٹی تشکیل دیے گئے ہیں۔ جن کو مختلف ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ اور روزانہ چار سو افراد دیدار گاہ کی تیاری میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ امتیاز عالم نے کہا۔ کہ ہز ہائنس کی آمد سے دو ارب روپے کی کاروبار متوقع ہے۔ اس سے علاقے میں بڑی آمدنی ہو گی۔ انہوں نے سرتاج احمد خان کی محبت اور نیک جذبات کو سراہا۔ واضح رہے۔کہ ہز ہائنس اپنی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے دیدار دینے کیلئے تشریف لا رہے ہیں۔ اور اس موقع پر تقریبا دو لاکھ پیرکاروں کی شمولیت متوقع ہے اس میں ایک بڑی تعداد باہر سے آنے والوں کی ہے۔ جس کے لیے بونی کے شمالی سائڈ پر تقریبا تین مربع کلومیٹر ائریے میں دیدارگاہ کی تعمیر جاری ہے۔ جہاں دن رات مشینری کے ساتھ اسماعیلی کمیونٹی کے رضاکار جن میں خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ دیدار گاہ میں ہز ہائنس کیلئے خاص سٹیج کے علاوہ ایک عارضی قیام گاہ بھی تعمیر کیا جارہا ہے۔جس میں کیچن، میٹنگ ہال، ڈریسنگ روم اور واش روم زیر تعمیر ہیں۔ ہز ہائی نس پانچ سو میٹر دور ہیلی سے اُتریں گے۔ اور مخصوص راستے سے عارضی قیام گاہ تشریف لائیں گے۔ جہاں اپنا مخصوص لبا س زیب تن کرنے کے بعد دیدارگاہ میں جمع مختلف جماعتوں کو دیدار دیتے ہوئے اسٹیج پر پہنچ کر فرمان جاری کریں گے۔ اسماعیلی کمیونٹی کی طرف سے اپنے حاضر امام کی تشریف آوری کا شدت سے انتظار ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات