گورنمنٹ ہائی سکول مروئے چترال کے سینئر ڈرائنگ ماسٹر فیروز خان نے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے سلسلے میں دئیے گئے انعامات میں سکول کے ہیڈ ماسٹر کی طرف سے بے قاعدگی کا نوٹس لینے کامطالبہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل)گورنمنٹ ہائی سکول مروئے چترال کے سینئر ڈرائنگ ماسٹر فیروز خان نے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے سلسلے میں دئیے گئے انعامات میں سکول کے ہیڈ ماسٹر کی طرف سے بے قاعدگی کا نوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انعامات دینے کا مقصد اچھے نتائج کے حامل اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے ذریعے معیار تعلیم کی بہتری ہے لیکن یہاں بندر بانٹ کردیا۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سکول کے ہیڈماسٹر نے انعامات کے لئے نامزدکردہ اساتذہ سے مبینہ طور پر چھ اساتذہ سے دس، دس ہزار روپے، چار اساتذہ سے بیس، بیس ہزار روپے، ایک استاذ سے پچیس ہزار روپے اور ایک استاذ سے تیس ہزار روپے واپس لے لیا جس کے لئے انہوں نے یہ بہانہ بنایاکہ جو اساتذہ ہائی کلاسوں کو نہیں پڑہاتے ہیں، ان کو بھی دیا جائے گا۔ فیروز خان نے کہاکہ جب اس نے بیس ہزار روپے کی بجائے پانچ ہزار روپے پر اصرا رکیا تو انہوں نے ان کام منسوخ کردیا اور جماعت ہائے نہم و دہم کے جنرل سائنس میں سوفیصد ہونے کے باوجود ان کو انعام سے محروم کردیا گیا۔ انہوں نے محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہیڈ ماسٹر سید الابرار کے خلاف انکوائری کرکے حکومت کی پالیسی کو سبوتاژ کرتے ہوئے انعامات کے رقوم کی غلط تقسیم پر ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔