(چترال میل رپورٹ) خیبر پختونخوا کے سینیئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ نے ضلعی حکومتوں کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو پہلی قسط جلد از جلد جاری کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ترقیاتی کام بروقت شروع کرکے معینہ مدت کے اندر مکمل کیے جاسکیں۔ وہ بدھ کے روز پشاور میں مقامی حکومتوں کے ترقیاتی فنڈز کے اجراء کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر ہے تھے۔ اجلاس میں سیکر ٹری بلدیات سید جمال الدین شاہ،سپیشل سیکر ٹری بلدیات شرافت ربانی،ڈپٹی سیکر ٹری خزانہ حمید الرحمان اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں مقامی حکومتوں اور تحصیل میونسپل اید منسٹریشن کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال اور ترقیاتی منصوبوں اور ان پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پرمقامی حکومتوں کو سال 2016-17کے فنڈز کی پہلی قسط کے جلد از جلد اجراء جبکہ باقی تین اقساط کو شفاف طریقے سے استعمال میں لانے اور کارکردگی کی بنیادپر تقسیم کو یقینی بنانے کا ہدف بھی دیا گیا۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ 2015-16میں صوبے کے 25اضلاع کو 8,565.870ملین روپے ریلیز کئے گئے تھے جس میں ترقیاتی سکیموں کی مد میں 3,050.675ملین روپے استعمال ہوئے جو کل رقم کا 36فیصد بنتا ہے جبکہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کو 4510,59 ملین روپے جاری کئے جن میں سے 2038.96ملین روپے استعمال کئے جو کل رقم کا 57فیصد بنتا ہے۔ اسی طرح ویلج نیبر ہیڈ کونسلز کو8,565.87ملین روپے جاری ہوئے جن میں 3,050,635 ملین روپے کی ترقیاتی سکیمیں مکمل کی گئی ہیں جو کہ کل رقم کا 35فیصد ہے۔اس موقع پر سینئر وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں تاکہ مقامی حکومتیں بہتر طور پر عوام کی خدمت کرسکیں اور مفاد عامہ کی سکیموں کی تکمیل میں مزید تاخیر نہ ہو۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





