چترال (نمائندہ چترال میل)ضلعی سیرت کونسل چترال کا ایک اہم غیر معمولی اجلاس زیرصدارت چیئرمین حافظ نواز مدنی جامع مسجد چیوپل دنین چترال میں منعقد ہوا اجلاس میں سیرت کونسل کے اراکین اور چترال شہر سے تعلق رکھنے والے علماء و عمائدین نے شرکت کی۔اجلاس میں سیرت کونسل کو مزید فعال بنانے کیلئے مختلف پہلوں پر غور کیا گیا اور نیا کابینہ بھی تشکیل دیا گیا جس کی مد ت 12 نومبر 2020 تک ہوگی جس کے مطابق سرپرست اعلیٰ مولانا فدا احمد سرپرست،مولانا عبدالسلام، صدر مولانا قاری عبدالحی جنرل سکرٹری مولانا شوکت علی،سکرٹری اطلاعات مولانا عطاء الرحمان،ناظم مالیات صلاح الدین مرکزی مبلغ سابق چیئرمین ضلعی زکاۃ کمیٹی قاضی حمید الرحمن،نائب صدر مولانا جوھر الملک،ڈپٹی جنرل سکرٹری ضیاء الحق مجاہد،ڈپٹی سکرٹری اطلاعات رشید الحسن اور معاون سکرٹری اطلاعات مولانا شہزادامین منتخب ہوئے۔ اجلاس میں ربیع اول کے پروگرامات کو تحفظ ختم نبوت کا عنوان دینے کا اصولی فیصلہ ہوا جس کے مطابق چترال اور مضافات میں تحفظ ختم نبوت کنونشن منعقد ہونگے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





