چترال (نمائندہ چترال میل) شاہین ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ چترال کی طالبات نے ادارے کے پرنسپل اسیہ اجمل کی برطرفی اور نئی پرنسپل کی تقرری کے خلاف جلوس نکالا اور چترال پریس کلب پہنچ کر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کے انتظامیہ اور حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہاکہ اگر فیصلے کو واپس نہ لیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برامد ہوں گے اور ادارے میں زیر تعلیم طالبات کلاسوں کا مکمل بائیکاٹ کرکے احتجاج جاری رکھنے پر مجبور ہوں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طالبات کے رہنماؤں ضیاء النساء، خورشیدہ، مہتاب، صباء، مروہ اور دوسروں نے کہاکہ شاہین سسٹم آف ووکیشنل ٹریننگ نے چترال جیسے پسماندہ علاقے کے لئے غیر رسمی طور پر ہند مندی کی تربیت مہیاکرنے یہاں ادارے کی بنیاد ڈالی جس سے اس علاقے کے خواتین کو بہتر روزگار کے مواقع میسرآئے اور اس ایک سال کے عرصے میں اس ادارے نے ایک نام پیدا کیا جس میں پرنسپل اسیہ اجمل کی بہترین صلاحیتوں اور فرض منصبی سے انتہائی لگاؤ اور دلچسپی کا بڑا ہاتھ تھا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک نوزائیدہ تعلیمی ادارے کو ایک سال کی قلیل عرصے میں اوج ثریا تک پہنچانے والی پرنسپل کو ان کی خدمات کے صلے میں انعامات اور تمغات سے نوازنے کی بجائے انہیں برطرف کرکے کسی اور کو ان کی جگہ پرنسپل کے طور پر تعینات کردی گئی ہے جوکہ انہیں ہرگز قبول نہیں۔ انہوں نے زور دے کرکہا کہ پرنسپل اسیہ اجمل کو و ہ اپنے ادارے کے لئے ناگزیز سمجھتے ہیں اور ان کی برطرفی کو قبول نہیں کریں گے اور شاہین سسٹم آف ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کے چیف ایگزیکٹیو افیسر ایر کموڈور امین الحق سے اپیل کی کہ وہ طالبات کے ہردلعزیز پرنسپل اسیہ اجمل کو ہر صورت برقرار رکھ کر ا ن کو پریشانی سے بچائے۔ انہوں نے کہاکہ چترال سے تعلق رکھنے والی بیٹیاں پہلی باراپنے پرنسپل کی خاطر چاردیواری سے باہر قدم رکھنے پر مجبور ہوگئے۔ بعدازاں احتجاج کرنے والی طالبات پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات