پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف چترال میں پی پی پی کا احتجاجی مظاہرے اور ریلی کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

چترال(بشیر حسین آزاد) ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔اتوار 5نومبر کو ضلع چترال میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں عالم زیب ایڈوکیٹ، انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل اور ورکروں نے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حکیم اٰیڈوکیٹ کی قیادت میں ضلعی سیکرٹریٹ سے احتجاجی ریلی کا آغاز کرکے شاہی قلعہ روڈ سے ہوتے ہوئے چترال پریس کلب پہنچ کرملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے جنرل سیکرٹری محمد حکیم ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے والے اور پاکستان کو تبدیل کرنے والے غریبوں کے منہ سے نوالہ چھننے پر اُتر آئے ہیں،ٹماٹر،پیاز اور آٹے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ غریبوں کے پیٹھ میں چھرا گونبنے کے مترادف ہے۔اُنہوں نے مطابہ کہ غریب عوام پر پیٹرولیم بم نہ گریا جایا حکومت وقت فوری طورپر پرانے قیمتوں کو بحال کریں۔احتجاجی مظاہرین نے غریب کش مہنگائی نامنظور کے نعرے لگاتے ہوئے فوری طورپر قیمتیں کم کرنے کا پُرزور مطالبہ کیا۔