دروش(جہانزیب سے) دروش میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رضیت با اللہ کے زیر صدارت عمرا ن خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دورہ چترال کے سلسلے میں ایک اہم مشاورتی اجلاس تحصیل دروش تحریک انصاف کے ورکروں اور کو ر کمیٹی کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں عمران خان کے دورہ چترال کو کامیاب بنانے کیلئے حکمتی عملی واضح کی گئی جس میں یونین کونسل عشریت، شیشی کوہ،دروش و ن، دروش ٹو کے نمائندوں نے شرکت کیں اور متفقہ طور پر یہ طے پایا کہ تحریک انصاف تحصیل دروش عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے دورہ چترال کے موقع پر بھر پور طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔جس کیلئے مختلف کمیٹیوں کا قیام عمل میں لا یا گیا۔ارشاد مکرر کو رابطہ برائے معززین تحصیل دروش، فاروق علی شاہ برائے ٹرانسپورٹ،حاجی گل نواز برائے شمولیتی پروگرام،سمیع اللہ برائے کیمپ بازار دروش جبکہ ایڈور ٹائزینگ کی زمہ داری شاہ نواز کو سونپ دی گئی۔اس طرح سوشل میڈیا کے زمہ داری عرفان اللہ ہمدرد ادا کرے گا جبکہ یہ تمام کمیٹیاں براہ را ست ضلعی رہنما پاکستان تحریک انصاف رضیت با اللہ کی قیادت میں اور مشاورت سے کام کریں گی۔ جبکہ یہ بھی طے پایا کہ دروش ون اور ٹو سے سب سے بڑا قافلہ رضیت با اللہ کی قیادت میں چترال روانہ ہوگا۔جس میں یونین کونسل عشریت اور یو سی شیشی کوہ کی ریلی بھی اکر مختلف مقامات پر شامل ہونگے۔ جبکہ اس سلسلے میں ویلج ناظمین کونسل تحصیل دروش کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس میں تحصیل دروش کے تمام ناظمیں بمع کونسلرز اس اہم جلسے میں شرکت کریں گے اور لوگوں کی شرکت بھی یقینی بنائیں اس سے پہلے تجار یونین دروش اور ڈرائیور یونین دروش نے پہلے ہی سے جلسے میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اجلاس میں ایک مرتبہ پھر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اورقائد عمران خان کا دروش کو تحصیل کا درجہ اور چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کر کے انتظامی طو ر پر لوگوں کے مسائل کے حل میں آسانی پیداکرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات