(چترال میل رپورٹ)وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کے بعد 79.40روپے فی لیٹر مقرر ہونے پر صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے صوبے کے انٹر سٹی اور انٹرا سٹی روٹس پر ڈیزل سے چلنے والی مسافر برادر گاڑیوں کے لئے فوری طور پر نیاکرایہ نامہ تیار کیاہے جس کے بعد فلائنگ کوچز /منی بسیں 0.94پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کے حساب سے،اے سی بسیں 1.14پیسے،عام بسیں 0.79پیسے اور لگژری بسیں 0.89پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کرایہ وصول کریں گی۔تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کے لئے فلائنگ کوچز61روپے،اے سی بسیں 74روپے،عام بسیں 51روپے اور لگژری بسیں 58روپے کرایہ چارج کریں گی۔اسی طرح پشاور سے بنوں کے لئے فلائنگ کوچز 183روپے،اے سی بسیں 222روپے،عام بسیں 154روپے اور لگژری بسیں 174روپے، پشاور سے ڈی آئی خان کیلئے فلائنگ کوچز 316روپے،اے سی بسیں 383روپے،عام بسیں 265روپے اور لگژری بسیں 299روپے، پشاور سے ہری پور کے لئے فلائنگ کوچز 147روپے،اے سی بسیں 178روپے،عام بسیں 123روپے اور لگژری بسیں 139روپے، پشاور سے ایبٹ آباد کے لئے فلائنگ کوچز 181روپے،اے سی بسیں 220روپے،عام بسیں 152روپے اور لگژری بسیں 172روپے،پشاور سے مانسہرہ کے لئے فلائنگ کوچز 204روپے،اے سی بسیں 247روپے،عام بسیں 171روپے اور لگژری بسیں 193روپے،پشاور سے مردان کے لئے فلائنگ کوچز 55روپے،اے سی بسیں 66روپے،عام بسیں 46روپے اور لگژری بسیں 52روپے،پشاور سے مالا کنڈ کیلئے فلائنگ کوچز 111روپے،اے سی بسیں 135روپے،عام بسیں 93روپے اور لگژری بسیں 105روپے،پشاور سے تیمر گرہ کیلئے فلائنگ کوچز 166روپے،اے سی بسیں 202روپے،عام بسیں 140روپے اور لگژری بسیں 158روپے،پشاور سے مینگورہ کے لئے فلائنگ کوچز 162روپے،اے سی بسیں 196روپے،عام بسیں 136روپے اور لگژری بسیں 153روپے،پشاور سے دیر کے لئے فلائنگ کوچز 235روپے،اے سی بسیں 285روپے،عام بسیں 197روپے اور لگژری بسیں 222روپے،پشاور سے چترال کے لئے فلائنگ کوچز 470روپے،اے سی بسیں 570روپے،عام بسیں 395روپے اور لگژری بسیں 445روپے اور پشاور سے چارسدہ کے لئے فلائنگ کوچز 25روپے،اے سی بسیں 31روپے،عام بسیں 21روپے اور لگژری بسیں 24روپے کرایہ وصول کریں گی۔مزید برآں دینی مدارس اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء،نابینا اور معذور افراد اور ساٹھ برس سے زائد عمر کے معمر افراد کو اصل کرایوں میں 50فیصد دی جانے والی موجودہ رعایت جاری رہے گی جبکہ ایئر کنڈیشنر کام نہ کرنیکی صورت میں ڈیلیکس کیرج بس کا کرایہ وصول کیا جائیگا۔اس امر کااعلان صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخواکی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات