پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے دورہ چترال کا خیر مقدم کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکناں نے پیر کے روز موٹر سا ئیکل ر یلی نکالی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین ) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے دورہ چترال کا خیر مقدم کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکناں نے پیر کے روز موٹر سا ئیکل ر یلی نکالی گئی۔ ریلی پاکستان تحر یک انصاف کے دفتر واقع نزد پولوگراؤنڈ چترال سے شروع ہوئی۔ اور اتالیق بازار، شاہی بازار، نیو بازار، کڑوپ رشت بازر اور چیو پُل سے ہوتی ہوئی جغور اور چترال چھاؤنی کے راستے واپس پولوگراونڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ ریلی میں سینکڑوں مو ٹر سائکل سواروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف چترال کے رہنما عبداللطیف، اسرار الدین وغیرہ موجود تھے ۔ عمران خان اور وزیر اعلی پرویز خٹک کے دورۂ چترال اور چترال کو دو اضلاع میں منقسم کرنے کی خبر پھیلتے پی ٹی آئی کا آفس گذشتہ ایک ہفتے سے سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ملی ترانوں و تحریک انصاف کے نغموں کی گونج نے پورے چترال شہر میں سنائی دے رہی ہے۔ خصوصا نوجوانوں میں انتہائی جوش و جذبے میں دیکھائی دیتے ہیں ۔ ریلی کے دوران کئی مرتبہ بائی پاس روڈ کو مختلف مقامات میں بلاک رہا۔ جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی طرف سے متوقع نئے ضلع کا ہر سو خیر مقدم کیا جارہا ہے۔ جبکہ آٹھ تاریخ کو دروش سے پی ٹی کے رہنما رضیت باللہ، مستوج سے رحمت غازی، سکندرالملک، گرم چشمہ سے اسرار الدین اور عبدالطیف کی قیادت میں لوگ جلوس شکل میں چترال پولوگراؤنڈ میں منعقد ہونے والے جلسے شرکت کی اطلاعات ہیں۔ پی ٹی آئی کے قائد عبداللطیف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ کہ عمران خان اور چیف منسٹر آٹھ تاریخ کو چترال آئیں گے۔ اور پولوگراؤنڈ میں عوام سے خطاب کریں گے۔ جس میں ضلع کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ مہمانوں کی چترال میں رات قیام کے بارے میں ابھی تک حتمی پروگرام معلوم نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے کہا۔ کہ عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا شایان شان استقبال کیا جائے گا۔ جس کے انتظامات کو آخری شکل دی جارہی ہے۔