چترال (نمائندہ چترال میل) ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر نے کہا ہے کہ سرکاری افسران عوام کی خدمت کے لئے مقرر ہیں جنہیں اس بات کا پابند کیا جائے گاکہ سرکار ان کے پاس آنے کی بجائے وہ خود چل کر سائل کے پاس جاکر ان کے گھر کی دہلیز پر ان کے مسائل حل کریں اور اس سلسلے میں کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور یہ بات بھی سب کو معلوم ہونا چاہئے کہ اب روایتی انداز اور اسکیل پر کام نہیں ہوگا اور چترال کی جعرافیائی محل وقوع کے تناظر میں اس کے مشکلات سے عوام کو نجات دینا ہوگا۔ بدھ کے روز اپنے دفتر میں ضلعے کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے درخواست گزاروں کی شکایات سنتے ہوئے انہوں نے کئی سائلیں کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کردئیے جبکہ بعض درخواستوں پر ضروری کاروائی کے لئے متعلقہ محکمہ جات کو بھیجتے ہوئے کہاکہ اب کسی درخواست پر کاروائی مکمل ہونے میں ایک ہفتے سے ذیادہ کا عرصہ نہیں لگے گا۔ اس موقع پر انہوں نے موسم سرما کے دوران جلانے کی لکڑی کی جنگلاتی علاقوں سے ٹرانسپورٹیشن کے لئے پرمٹ کی شرط ختم کرنے کے لئے ارندو کے ایک وفد کو یقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ سوختنی لکڑی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گالیکن اس آڑ میں کسی کو بھی عمارتی لکڑی سمگل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور آنے والے موسم سرما کے دوران چترال میں سوختنی لکڑی کی قلت پیدا ہونے نہیں دی جائے گی۔ یار خون وادی میں محکمہ خوراک کی طرف سے گندم کا اسٹاک مکمل نہ ہونے کی شکایت پر انہوں نے انکوائری کاحکم دیا جبکہ اسی وادی میں ویلج کونسل کے کام مکمل نہ کرنے والے ٹھیکہ دار کے خلاف بھی انکوائری کے بعدا ن کی گرفتار ی کا حکم دے دیا۔انہوں نے مسیحی اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کا بھی حکم دے دیا جوکہ چترال میں کئی دہائی سالوں سے قیام پذیر ہونے کے باوجود ڈومیسائل سرٹیفیکٹ نہ ملنے اور سرکاری دفاتر میں صفائی کے لئے کام میں ترجیح نہ ملنے کی شکایت کررہے تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف محکمہ جات کے ضلعی سربراہان کا ڈی۔ سی آفس کی اجاز ت کے بغیر ضلعے سے باہر جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہاکہ اب کسی افسر کو مختلف حیلے بہانوں سے دفاتر سے غیر حاضر رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس موقع پر چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن سلیم خان بھی موجود تھے جس نے عوامی مسائل پر بھرپور توجہ دینے پر ڈی۔ سی چترال کی تعریف کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات