چترال (نما یندہ چترال میل)محترمہ صوفیہ وقار خٹک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال نے منشیات کے دو معمولی نوعیت کے مقدمات میں گزشتہ روز بدوران سماعت، ملزمان مسمی گل مت خان ولد امیر خان اور محمد علی ولد برکت خان کو اقرار جرم کرنے اور اپنے آپ کو عدالت کے رحم کرم پر چھوڑنے پر فیصلہ سناتے ہوئے اُنہیں مجرم گردان کر ایک سال چھ مہینے کے لئے آزمائشی طور پر رفاہی کام سرانجام دینے کے لئے مجرم محمد علی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال جبکہ مجرم گل مت کو ڈویژنل فارسٹ افیسر چترال کے نگرانی میں دینے کا حکم صادر کیا۔ محترمہ صوفیہ وقار خٹک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال کے اس فیصلے کو عوامی سطح پر نہایت سراہا گیا اور اس توقع کا اظہار کیا گیا کہ اس قسم کے فیصلہ جات سے معاشرے میں منشیات کی روک تھام ہوگی اوراس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





