آر۔ پی۔ او ملاکنڈ سجاد خان کے خصوصی احکامات پر ڈی. پی. او لوئر چترال ناصر محمود نے ٹریفک ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی مہم کے ساتھ ساتھ عملدرامد کا سلسلہ جاری

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل)آر۔ پی۔ او ملاکنڈ سجاد خان کے خصوصی احکامات پر ڈی. پی. او لوئر چترال ناصر محمود نے ٹریفک ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی مہم کے ساتھ ساتھ عملدرامد کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ ٹریفک وارڈن پولیس لوئیر چترال کی جانب سے ٹرانسپورٹ یونین انتظامیہ اور ڈرائیوروں کے لئے نیو اتالیق اڈہ میں ٹریفک قوانین سے آگاہی, موسم سرما میں ڈرائیونگ میں احتیاطی تدابیر اپنانے اور سنو چین کے استعمال کے متعلق بتایا گیا۔نیز ایس ڈی پی او سرکل شغور عتیق الرحمن کی سربراہی میں گورنمنٹ ہائی سکول شغور میں اساتذہ کرام اور طلباء کیساتھ اگاہی مہم برخلاف منشیات, رش ڈرای?ونگ کا اھتمام کیا گیا جسمیں طلباء کو منشیات کی جیسے لعنت سے باز رہنے اور رش ڈرای?ونگ کی نقصانات سے اگاہ کیا گیا۔ساتھ ہی اساتذہ کرام اور والدیں سے اگاہی مہم کو کامیاب بنانے میں بھر تعاون کی استدعا کی گئی۔ بچوں کو حادثات سے بچانا اور منشیات کی لعنت سے دور رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل۔