چترال (ارشاد اللہ شاد ؔ) مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ حسب سابق امسال بھی چترال کے معروف علمی وسماجی شخصیت قا ری فیض اللہ چترالی کی طرف سے اقراء ایوارڈ اور نقد انعام میٹرک پوزیشن ہولڈر ز طلباء کو دیجائیگی۔ اس حوالے سے 26اکتوبر بروز جمعرات گونمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد علی سودھر ہونگے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے انعامات کا یہ سلسلہ 2003ء سے جاری ہے۔ اب تک پوزیشن ہولڈر طلباء میں سالانہ دو لاکھ روپے نقد انعام کے حساب سے 39,58000روپے انعامات کے مد میں دے دئے گئے ہیں۔ اور انشاء اللہ انعامات کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ علاوہ اس کے کلاش کمیونٹی کیلئے بھی سالانہ زیادہ نمبر حاصل کرنے والے کلاش طالبعلوں کو بھی دس ہزار روپے کا نقد انعام اور اقراء نشان دیا جارہاہے۔ اور متعلقہ تمام سکولوں کو بھی بہترین کارکردگی پر اقراء ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔