چترال(نمائندہ خصوصی ) خنجراب سے شروع ہونے والی پاک موٹر ریلی 2017 کا قافلہ بابو سرٹاپ کے ذریعے کاغان کی جانب رواں دواں ہے‘ یہ قافلہ امن کا پیغام لے کر گوادر تک جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے زیرِ اہتمام خنجراب سے شروع ہونے والی اس موٹر ریلی میں 500 سے زائد موٹر سائیکلیں اور 300 کے قریب گاڑیاں شامل ہیں‘ یہ قافلہ کاغان سے ہوکر ایبٹ آباد کے راستے کل اسلام آباد پہنچے گا۔
امن کا پیغام لے کرسفر کرنے والی یہ امن ریلی جہاں سے گزرتی ہے‘ وہاں کے لوگ نہایت والہانہ انداز میں اس کا استقبال کرتے ہیں۔ کوراغ کے مقام پر چھوٹے بچیوں نے ہاتھوں میں قومی پرچم، پھول اور غبارے لیتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے جسے شرکاء نے نہایت سراہا۔
ریلی کے شرکاء نے ایک روز قبل سطح سمندر سے 12500 فٹ کی بلندی پر شندور ٹاپ میں رات گزاری‘ جہاں چترال سکاؤٹس کے جوانوں نے ان کا استقبال کیا اور ان کی مہمان نوازی کی۔ نقطہ انجماد سے پانچ ڈگری کم درجہ حرارت کی شدید سردی میں شرکاء نے خیموں میں رات گزاری۔
اس ریلی میں پانچ سو کے قریب موٹر سائیکلیں، تین سو گاڑیاں حصہ لے رہے ہیں جن میں چترال، مالاکنڈ اور سوات سے بیس گاڑیاں شامل ہوئی ہیں۔ یہ ریلی شندور ٹاپ کے راستے چترال سے پہنچی تھی اور وہاں سیاسلام آباد ہوتے ہوئے 31 اکتوبر کو ساحلی شہر گوادر میں اختتام پذیر ہوگی۔ اس ریلی کا بنیادی مقصد دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات