(چترال میل رپورٹ)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں پی ایم ایس۔بی ایس-17 کے14افسرا ن، بی ایس۔17 کے 6سپرنٹنڈنٹ، بی ایس۔16کے 4پرسنل اسسٹنٹس کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ایم ایس بی ایس۔17کے افسران میں دلاور خان سیکشن آفیسر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر محکمہ توانائی و برقیات تعینات کیا گیا ہے اسی طرح سردار بہادر سیکشن آفیسر سماجی بہبود کو تبدیل کر کے بطور سیکشن آفیسر محکمہ توانائی و برقیات،محمد قاسم سیکشن آفیسر محکمہ بہبود کو تبدیل کر کے بطور سیکشن آفیسر محکمہ بین الصوبائی رابطہ،مس فوزیہ نازسیکشن آفیسر محکمہ خزانہ کو بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے، اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر نعیم اللہ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے، اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر نعمت اللہ خان کو بطور سیکشن آفیسر محکمہ قانون،مس فریال کاظم کو خیبر پختونخواپبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی سے تبدیل کر کے بطور سیکشن آفیسر محکمہ سماجی بہبود،امجد معراج ڈی ایم او،آئی ایم یو،محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو بطور سیکشن آفیسر محکمہ صحت،شفیع الاحمد سیکشن آفیسر محکمہ ماحولیات کو بطور سیکشن آفیسر (آرIII) سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ،محمد فیاض خان سیکشن آفیسر آر IVمحکمہ اسٹبلشمنٹ کو بطور سیکشن آفیسر (او اینڈ ایم)محکمہ اسٹبلشمنٹ،محمد سلیم شاہ سیکشن آفیسر آر V اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو سیکشن آفیسر آرIV اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ،عنایت اللہ سیکشن آفیسر L/R اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو بطور سیکشن آفیسر آرV اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ،طارق جمال سیکشن آفیسر (او اینڈ ایم) محکمہ ا سٹبلشمنٹ کو بطور سیکشن آفیسر محکمہ ماحولیات اور محمد ایاز سیکشن آفیسر محکمہ اسٹبلشمنٹ کو بطور سیکشن آفیسر محکمہ بلدیات تعینات کر دیا ہے۔اسی طرح سپرنٹنڈنٹ عبدالوحید محکمہ ریلیف کو بطور سیکشن آفیسر(او پی ایس)محکمہ ریلیف،عبدالعزیز محکمہ صحت کو تبدیل کر کے بطور سیکشن آفیسر (او پی ایس) محکمہ صحت،فرمان الدین محکمہ داخلہ و قبائلی امور کو تبدیل کر کے بطور سیکشن آفیسر(او پی ایس)محکمہ داخلہ و قبائلی امور،سعید احمد خان محکمہ خزانہ کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر(او پی ایس)محکمہ خزانہ،مکرم خان محکمہ خزانہ کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر(او پی ایس) محکمہ خزانہ اورتاج محمد سپرنٹنڈنٹ محکمہ ایڈمنسٹریشن کو تبدیل کر کے بطور سیکشن آفیسر بجٹ محکمہ ایڈمنسٹریشن تعینات کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔اسی طرح پرسنل اسسٹنٹ میں سعود محکمہ محنت کو سیکشن آفیسر (او پی ایس) محکمہ سماجی بہبود،عبدالرؤف فنی تعلیم کے لئے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کے پی ایس(او پی ایس)کو بطور سیکشن آفیسر (او پی ایس) محکمہ بلدیات و دیہی ترقی، نور رحمان وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو تبدیل کر کے بطور سیکشن آفیسر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ اور مقصود خان دفتر چیف سیکرٹری خیبر پختونخواکو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر(vip فلائٹ 1) محکمہ انتظامیہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس امر کا ا علان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





