چترال (نمایندہ چترال میل) دروش کے سیاسی رہنماؤں اور تجار یونین کے عہدہ داروں نے دروش ٹاؤن کو تحصیل کا درجہ دینے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اور اس سلسلے میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک قابل تحسین اقدام قرار دیا ہے۔ منگل کے روز صدر تجار یونین دروش حاجی شاد محمد، نائب صدر حاجی گُل نواز، جنرل سیکرٹری عبدالباری اور سابق ناظم دروش حیدر عباس نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دروش تحصیل کے قیام کو صوبائی حکومت کے اہم کارنامے سے تعبیر کیا۔ اور کہا۔ کہ اب دروش کے مسائل دروش ہی میں حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا۔ کہ نئی تحصیل کے قیام سے دروش میں ٹی ایم اے سمیت کئی اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اور گھر کی دہلیز پر دروش کے عوام کے مسائل حل ہونے سے وقت اور وسائلکے ضیاع سے نجات مل جائے گی۔ جبکہ نئے دفاتر کے قیام سے کئی نئی آسامیوں پر بے روزگار نوجوان کھپائے جائیں گے۔ انہوں نے دروش تحصیل کے قیام کے سلسلے میں جدو جہد کرنے پر تحریک انصاف کی ضلعی قیادت،تحصیل قیادت دروش،ایم پی اے چترال بی بی فوزیہ اور فرزند دروش رضیت باللہ کا شکریہ ادا کیا۔ جن کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں دروش کو تحصیل کا درجہ دیا گیا۔ اور دروش کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو ا۔ انہوں نے وزیر اعلی سے تحصیل دروش کا دورہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ اورکہا۔ کہ دورۂ چترال کے موقع پر وزیر اعلی کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات