چترال ٹاون کے اندر موٹر سائیکل حادثات پر گذشتہ 4مہینوں کے اندر قابو پایا گیا ہے تاہم ٹاون سے باہر ایسے حادثات ہوتے ہیں جن میں نوجوان موٹر سائیکلسٹ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔گذشتہ ہفتے ایک نوجوان منیب احمد ٹاون سے باہر حادثے کا شکار ہوا۔اُسے پشاور ریفر کیا گیا اور پشاور کے ہسپتال میں چل بسا۔منیب احمد میتاورژاؤ فرید احمد کا اکلوتا بیٹا تھا۔ٹریفک پولیس نے جون2017میں نوجوان موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ٹاون کے اندر کریک ڈاؤن کیا۔عید الفطر کے موقع ہر سال موٹر سائیکل کے12,10حادثات ٹاون میں ہوتے تھے اس سال چھوٹی عید پرسینکڑوں موٹر سائیکلوں کو امپاونڈ کیا گیا۔والدین سے حلف ناموں پر دستخط لیے گئے جس کے وجہ سے زیادہ بچے موٹر سائیکل لیکر باہر نہ نکل سکے۔اسی طرح بڑی عید پر بھی سینکڑوں موٹر سائیکلوں کوامپاونڈ کیا گیا اس بناء پر بچوں میں موٹر سائیکل چلانے کی حوصلہ شکنی ہوئی اور دونوں عیدوں پر موٹر سائیکل کے حادثات نہیں ہوئے۔اب چترال پولیس موٹرسائیکلوں کے خلاف مہم کو ٹاون سے باہر پورے ضلع تک پھلانے کے پروگرام پر عمل کررہی ہے۔ٹریفک پولیس بچوں پر پابندی کو مزید سخت کرنے کے ساتھ والدین کے لئے بھی آگاہی مہم چلائیگی تاکہ بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ ہو۔اور حادثات واموات کی روک تھام کی جائے۔چترال کی ٹریفک پولیس نے والدین کے تعاون سے اگلے6مہینوں میں اگر ضلع بھر میں موٹر سائیکل حادثات پر قابوپایا تو یہ دیگر اضلاع کی پولیس کے لئے ایک مثال ہوگی۔
گذشتہ ہفتے عوامی نیشنل پارٹی کی شمولیتی تقریب میں روایتی طورپر مسلم لیگی خاندان سے تعلق رکھنے والے بااثر خاندان کے سربراہ شہزادہ ریاض الدین نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ان کاتعلق سابق حکمران کٹور خاندان سے ہے۔ان کے چچا شہزادہ محی الدین مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے کئی بار ایم این اے اور کئی بار ضلع کونسل کے چیئرمین منتخب ہوئے ان کے بھائی شہزادہ امیر حسنات الدین نے تین بار مسلم لیگ کے ٹکٹ پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا۔اُن کادادا شہزادہ برہان الدین خیبر پختونخواہ کی نامور سیاسی شخصیات میں شمار ہوتے تھے۔جنرل ضیاء الحق کے دور میں مجلس شوریٰ کے رکن اور 1985ء کے غیر جماعتی انتخابات میں سینیٹر رہے۔شہزادہ برہان الدین نے ڈیرہ دون سے تعلیم حاصل کی۔1932ء میں برٹش انڈیا کی رائل ائیر فورس میں کمیشن حاصل کیا تھا،دوسری جنگ عظیم کے دوران 1940ء میں اُنہوں نے سوبھاش چندر بوس کی آزاد ہند فوج میں شمولیت اختیار کی۔رائل ائیر فورس کو خیر باد کہا اور برما کے محاذ پر جرمن فوج کی مدد کرتے ہوئے اتحادیوں کے خلاف جنگ میں حصہ لیا۔1945ء میں جاپان میں گرفتار کئے گئے اور قید ہوئے۔باچا خان نے خدائی خدمتگار تحریک کے پلیٹ فارم سے ان کی رہائی کے لئے آواز اُٹھائی قیام پاکستان کے بعد ان کو رہائی ملی۔شہزادہ برہان الدین باچا خان کے قدردان تھے۔تاہم ان کا سیاسی رجحان پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے ضلعی صدر الحاج عید الحسین اور جنرل سیکرٹری میر عباد اللہ نے کہا کہ اس وقت صرف عوامی نیشنل پارٹی عوام کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ہمارے صوبے کی مقبول سیاسی پارٹی ہے اور اپنے دورحکومت میں امیر حیدر خا ن ہوتی نے چترال میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے بعد میں آنے والوں نے ان کے ترقیاتی کاموں پر اپنے ناموں کی تختیاں لگواکر جھوٹ،مکر اور فریب کی سیاست چمکائی۔امیر حیدر خان ہوتی نے بائی پاس روڈ پر87کروڑ روپے،دروش اور گولین واٹر سپلائی سکیموں پر 78کروڑ روپے لگائے۔ان کے دور میں چترال میں 4ہائیر سیکنڈری سکول،23ہائی سکول اور21پرائمیری سکول بنے اُن کے دور میں 69میگاواٹ سے لیکر پیڈو کے اندر320میگاواٹ تک کے6بجلی گھر وں پر کام کا آغاز ہوا۔جن سے1500میگاواٹ بجلی مل سکتی تھی۔جہانگیر ترین نے ذاتی مفاد کے لئے سارے بجلی گھر بند کروائے۔پی ٹی آئی کی حکومت میں چترال کے اندر ایک کلواٹ بجلی گھر بھی تعمیر نہیں ہوا۔سلیم خان ایم پی اے نے اب امیر حیدر خان ہوتی کے ترقیاتی کاموں کا کریڈیٹ لینا شروع کیا ہے جو قابل مذمت ہے۔اُنہوں نے شہزادہ ریاض الدین کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور اُمید ظاہر کی کہ چترال کی تینوں سیٹیں اے این پی جیتے گی۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”موشگافیاں “
- ہومچترال پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا شاندار افتتاح کیک کاٹ کر کر دیا گیا، جس میں مختلف ٹیمیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوئیں
- ہوم*لوئر چترال پولیس کی جانب سے لیویز اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن لوئر چترال میں خصوصی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد
- مضامینچترال کی نمائندگی کا بحران: قید، خلا اور عوامی حقوق کا سوال۔۔بشیر حسین آزاد
- ہومانتقال پر ملال۔۔۔۔۔ استاد شمس الدین انتقال کر گئے
- ہومایک ماہ سے زائد عرصے تک عارضی طور پر ارندو چھوڑ کر دروش اور دیگر علاقوں میں قیام پذیر رہنے والے مقامی افراد بالآخر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔
- ہومسول آرمڈ فورس (CA F) کا آیون میں اجلاس، صاحب نادر ایڈوکیٹ مہمان خصوصی، سابق چیرمین جندولہ خان کو حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا، یو سی آیون کیلئے آرنریری کیپٹن زاہد حسین بلا مقابلہ چیرمین منتخب
- مضامینمنشیات کے خلاف اقدامات: وقتی حل یا مستقل حکمتِ عملی کی ضرورت؟۔۔۔بشیر حسین آزاد
- ہوملوئر چترال میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم اعظم کی قیادت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا
- مضامینچترال میں منی ایکسچینج سہولیات کی اشد ضرورت۔۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد



