موڑکھو(جمشیداحمد) کوشٹ موڑکھومیں یوتھ ممبر شہزادہ عمر جیلانی کی تعاون سے جاری ٹورنامنٹ گذشتہ دن اختتام پذیر ہوا۔ ٹور نامنٹ میں فٹ بال اور پولو کے دلچسپ میچز کھیلے گئے جس سے ہزاروں شائقین لطف اندوز ہوئے۔ پولو کا فائنل بونی اور کوشٹ کے درمیان کھیلا گیا بونی نے کامیابی حاصل کی جبکہ فٹ بال کا فائنل ہیڈ کواٹر موڑکوشٹ اور کوراغ کے درمیاں کھیلا گیا کوراغ نے اپنے نام کرلی پولو کے فائنل کے مہمان خصوصی شہزادہ خالد پرویز جبکہ فٹ بال کے فائنل کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد تھے انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی شہزادہ خالد پر ویز نے ٹورنامنٹ انتظامیہ کے لیے ایک لاکھ، ونر اور نر اب ٹیموں کے لیے پچاس پچاس ہزار روپے کا اعلان کیا اس کے علاوہ ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں کی طرف سے کوشٹ یونین کونسل میں مختلف ترقیاتی کاموں کے لیے ساٹھ لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا۔اس طرح فٹ بال فائنل کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد نے ونر ٹیم فٹ بال کو پندرہ ہزار، رنر اپ کو دس ہزار اور ٹور نامنٹ انتظامیہ کو پندرہ ہزار روپے کا اعلان کیا۔