(چترال میل رپورٹ)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ” میں اس امر کا دو ٹوک اور غیر مبہم اعلان ضروری خیال کرتا ہوں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین اور مسلمہ اسلامی تعلیمات کے مطابق تمام اقلیتوں کو جان و مال سمیت ہرنوع کے بنیادی حقوق کا مکمل تحفظ حاصل ہے،اس حوالے سے کسی طرح کا منفی اظہار خیال مسلم لیگ ن کے نظرئیے اور پالیسی سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے پاکستان کے عوام نے تین بار ملک کا وزیراعظم چنا، تینوں بار میں نے ذاتی طور پر اور مسلم لیگ ن کی حکومت نے زبان، رنگ، نسل، مذہب، عقیدے یا کسی بھی دوسری تمیز و تفریق کے بغیر پاکستان کے عوام کی خدمت کی اور اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنایا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی جماعت ہونے کا اعزاز حاصل ہے، بابائے قوم نے پاکستان کے تمام طبقوں خصوصا اقلیتوں کو جس کامل مذہبی اور سماجی آزادی کی ضمانت دی تھی، اسے یقینی بنانا اب ایک آئینی تقاضا ہے جس سے انحراف کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدرمحمدنواز شریف نے کہا کہ میں اس امر کا واضح اظہار بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کی ختم نبوت پر مکمل اور غیر متزلزل ایمان جزو اسلام ہے، یہ ہمارے آئین کا اٹوٹ حصہ بھی بن چکا ہے، یہ معاملہ اب ہمیشہ کے لئے طے ہو چکا ہے، بہترہو گا کہ اس کی حساسیت کو مد نظر رکھا جائے اور سیاسی آلا ئشوں سے بھی پاک رہنے دیا جائے، اس حوالے سے انتخابی بل میں ہونے والی غلطی، کوتاہی یا لغزش کا فوری ازالہ کر دیا گیاہے جس کے لئے میں تمام پارلیمانی جماعتوں کا شکر گزار ہوں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





