چترال (محکم الدین) سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زیر نگرانی ایون گول میں تعمیر شدہ ہائیڈل پاور سٹیشن باقاعدہ طور پر بجلی پیدا کرنے پر ایون کے عوامی حلقوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے اور بجلی گھر کی تعمیر پر ایس آر ایس پی خصوصا چیف ایگزیکٹیو شہزادہ مسعود الملک کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اتوار کے روز نئی بجلی کی آمد کی خوشی میں ایون کے معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت خیر الاعظم نے ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں ایون کے عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جبکہ اس تقریب میں ڈی پی ایم ایس آر ایس پی محمد طارق، اور چائنیز انجنیئر XONG GONG(چونگ گونگ) اور مختیار انجنیئرنگ کا نمایندہ بطور مہمان شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیرالاعظم نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک، ڈی پی ایم محمد طارق کا شکریہ ادا کیا، کہ ان کی ذاتی دلچسپی اور انتھک کو ششوں سے بالاخر بجلی گھر کا کام مکمل ہوا۔ اور اُس کی پیدوار شروع ہو چکی ہے۔ اور فی الحال فُل وولٹیج پر بجلی مہیا ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہر منصوبے میں ابتدائی طور پر چند مشکلات ضرور ہوتے ہیں۔ جن پر بتدریج قابو پایا جاتا ہے۔ اس لئے ہم اُمید رکھتے ہیں، کہ باہمی بہترین تعاون کے ساتھ ایسے مسائل پیدا ہونے کی صورت میں اُن پر قابو پایا جائے گا۔ انہوں نے اس موقع پر حاجی محمد خان کا بھی علاقے کے عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔ کہ اُن کی کوششوں سے ایون کے عوام گذشتہ پندرہ سالوں سے بجلی سے مستفید رہے۔ اور علاقہ روشنی سے منور رہا۔ انہوں نے کہا۔ کہ موجودہ بجلی کی سپلائی میں بھی انہوں نے بھر پور تعاون کیا ہے۔ جس کیلئے ہم اُن کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے درخناندہ ایریا میں خستہ حال پُرانے ٹرانسفارمر تبدیل کرنے اور گاؤں میں مزید ٹرانسفارمر نصب کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈی پی ایم محمد طارق نے اپنے خطاب میں کہا۔ کہ یو رپین یونین نے چترال کے اندر چھوٹے بجلی گھروں کیلئے فنڈ مہیا کیا تھا۔ لیکن چترال کے بعض علاقوں میں بڑے بجلی گھروں کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ اس لئے سی ای او شہزادہ مسعودالملک نے ذاتی دلچسپی سے گولین اور ایون وغیرہ بجلی گھروں کی تعمیر کو ممکن بنایا۔ اور ہمیں انتہائی خوشی ہے۔ کہ ایون کے لوگوں نے صبر سے کام لیا۔ اور بھرپور تعاون کیا۔ جس کی وجہ سے ایک کامیاب بجلی گھر نے پیداوار دینا شروع کردیاہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال کے ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں موسمی حالات حائل ہیں۔ اس لئے اس کی تکمیل میں کچھ تاخیر ہوئی۔ تاہم یہ تاخیر اس کی بہتر تعمیر کیلئے سود مند ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا۔ کہ نیا بجلی گھر 700کلو واٹ بجلی پیدا کرے گا۔ اور وولٹیج فُل ملے گا۔ اور لوگوں کو درپیش بجلی کا مسئلہ انشاء اللہ حل ہو گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ موجودہ بجلی گھر انتہائی کم ریٹ پر تعمیر ہو چکا ہے۔ اس کی تعمیری لاگت ایک لاکھ پینتالیس ہزار فی کلوواٹ ہے۔ جبکہ بعض ادارے بہت بلند ریٹ پر بجلی گھر تعمیر کرتے ہیں۔ موجودہ بجلی گھر کی پیدوار کی وجہ سے حاجی محمدخان کے بجلی گھر کا بوجھ ہلکا ہوگا، اور اُس کے وولٹیج میں بھی بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا۔ کہ بجلی گھر کی مرمت کیلئے تین ہزار روپے فی میٹر داخل کرنے ہوں گے۔ اور منٹننس فیس کے بغیر کسی کو بجلی نہیں دی جاسکتی۔ بلنگ کیلئے ایک مضبوط نظام مرتب کیا جائے گا۔ اور ٹرانسفارمر و پول کی تنصیب کے سلسلے میں بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے ایون کے لوگوں خصوصا سابق ممبر جندولہ خان کی طرف سے بھر پور تعاون پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ چائنیز انجینئر چونگ گونگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ بجلی گھر کو ہم نے اس طریقے سے تعمیر کیا ہے۔ کہ یہ 220وولٹیج دے گا، مستحکم رہے گا اور رننگ پوری ہونے کے بعد اس کی وولٹیج مزید مضبوط ہو گا اس لئے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ تقریب سے ممتاز سکالر حبیب الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ مسعود الملک اور حاجی محمد خان کی طرف سے ایون کیلئے کئے جانے والے خدمات پر اُنہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اور کہا کہ ایون کے لوگوں کو ان حضرات کا مشکور ہونا چاہیے۔ جنہوں نے ایون کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کا شہر بنانے میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہمیں ترقی ضرور کرنی چاہیے۔ لیکن اپنے کلچر اور مذہب کا سودا ہر گز نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا۔ کہ وزیر اعظم عنقریب چترال کا دورہ کر یں گے۔ اور چترال بمبوریت روڈ اور گرم چشمہ روڈ کا افتتاح کریں گے۔ جبکہ ایکسپریس وے کے افتتاح کا بھی امکان ہے۔ قبل ازین سماجی شخصیت خیرالاعظم نے چینی انجینئر ، ڈی پی ایم محمد طارق،اور ترجمان کو چترالی ٹوپی پیش کی اور گلے میں ہار پہنائے۔ ممبر جندولہ خان نے بھی مہمانوں اور شہزادہ مسعودالملک کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات